Jharkhand

جمشیدپور میں برائون شوگر کے ساتھ دو گرفتار

17views

جدید بھارت نیوز سروس
جمشیدپور،:۔ جمعرات کی رات ایک خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران جھارکھاند پولیس نے دو نوجوانوں کو براؤن شوگر کے 19 پیکٹوں کے ساتھ صادق اور اجیت کمار گپتا کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے ان کے پاس سے دو موبائل فون اور موٹر سائیکل بھی ضبط کر لی ہے۔ تھانہ انچارج راجیو کمار سنگھ نے آج ایک پریس کانفرنس میں یہ جانکاری دی۔ تھانہ انچارج نے بتایا کہ ایس پی کی ہدایت پر کل رات مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر مہم چلائی گئی۔ اسی تسلسل میں براؤن شوگر کی خرید و فروخت میں ملوث دو نوجوانوں کو گرفتار کر کے ان سے براؤن شوگر کے 19 پیکٹ برآمد کیے۔ اس کے علاوہ ان کے پاس سے دو موبائل فون، ایک موٹر سائیکل بھی ضبط کی گئیہے۔ گرفتار نوجوانوں میں صادق کی مجرمانہ تاریخ رہی ہے۔ این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت اس کے خلاف جگسلائی تھانہ اور آدتیہ پور تھانے میں پہلے ہی دو کیس درج ہیں۔ چھاپہ مار ٹیم میں تھانہ انچارج راجیو کمار سنگھ کے ساتھ اے ایس آئی دھرنجن کمار، جیراج سونی، بنود ٹوڈو، وپل کمار اور تھانے کے ٹائیگر موبائل اہلکار شامل تھے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.