انقرہ، 8اکتوبر (یو این آئی) ترک صدر طیب اردوان نے غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے ایک سال مکمل ہونے پر کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کی قیمت چکانی پڑے گی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک صدر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی قاتل حکومت نے ہزاروں لوگوں کا قتل عام کیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اپنے پیاروں کو کھونے والے غزہ کے فلسطینیوں اور لبنان کے متاثرین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں نسل کشی کا محاسبہ نہ کیا گیا تو دنیا میں کبھی امن نہیں ہوگا، اسرائیل کی نسل کشی، قبضے اور جارحیت کی پالیسی اب ختم ہونی چاہیے۔دوسری جانب فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ کا غزہ جنگ کے ایک سال مکمل ہونے پر اہم بیان آگیا ہے۔ایک ٹیلی ویژن بیان میں ترجمان نے کہا کہ گروپ نے 7 اکتوبر کو ”غزہ میں مزاحمت کے خلاف”اسرائیل کی طرف سے ”بڑے حملے”کی منصوبہ بندی کی اطلاعات پر ”پہلے حملہ”کیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ حملہ اس وقت ہوا جب مسجد اقصیٰ کے خلاف قابض کی جارحیت ایک غیر معمولی خطرناک مرحلے پر پہنچ گئی۔ابو عبیدہ نے کہا کہ اب ایک سال سے، جنگجو ایک مجرم دشمن کے ساتھ غیرمساوی جنگ لڑ رہے ہیں۔ترجمان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ گروپ ”طویل جنگ“ لڑتا رہے گا ہم نے جنگ میں طویل لڑائی جاری رکھنے کا انتخاب کیا جو کہ دشمن کے لیے تکلیف دہ اور مہنگی ہے۔
91
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
پاکستانی ہندوؤں اور سکھوں کی استھیاں گنگا میں بہائی جائیں گی
400 استھیوں کے ساتھ ایک وفد پاکستان سے بھارت پہونچا امرتسر، 4 فروری:۔ (ایجنسی) ہندو مذہب کا ایک وفد پاکستان میں...
چین سے درآمد کی جانے والی اشیا پر 10 فیصد اضافی ٹیرف
چین، کناڈا، میکسیکو نے امریکی ٹیرف اقدام کی شدید مخالفت کی بیجنگ/میکسیکو/کناڈا، 2 فروری (یو این آئی) چین، کناڈا اور...
غزہ کے شہریوں کا ٹرمپ کی نقل مکانی کی تجویز پر احتجاج
غزہ، 2 فروری (یو این آئی) غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں نے ہفتہ کو سڑکوں پر اتر کر یہاں...
غزہ سے 64 لاشیں برآمد، سول ڈیفنس نے سنگین انسانی بحران کا دیا انتباہ
غزہ، 2 فروری (یو این آئی) غزہ کے سول ڈیفنس نے ہفتے کے روز فلسطینی علاقے میں سنگین انسانی حالات...