واشنگٹن، یکم جنوری (یواین آئی) امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی کابینہ میں ممکنہ طور پر شامل کیے جانیوالے افراد کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے ناموں کی توثیق سے پہلے سوشل میڈیا پر بیانات نہ دیں۔ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کے افراد کی توثیق کا عمل اگلے ہفتے سے شروع ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی منیجر سوسی وائلز جو کہ وائٹ ہاؤس کی نئی چیف آف اسٹاف ہوں گی، انہوں نے کابینہ کے نامزد افراد کو میمو جاری کیا ہےجس میں کہا گیا ہے کہ وہ وائٹ ہاؤس کے نئے کاونسل کی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کریں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کاونسل کے طور پر ڈیوڈ وارنگٹن کو منتخب کیا ہے۔اس سے پہلے سوشل میڈیا پر ایک بحث چلی تھی جس میں ایلون مسک اور وویک رام سوامی شریک تھے، دونوں نے ایچ ون بی ویزا کا دفاع کیا تھا جبکہ اسٹیو بینن سمیت ٹرمپ کے کئی دیگر قریبی ساتھیوں نے اس معاملے کی مخالفت کی تھی۔
فائل فوٹو
36
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
مغربی کنارے کی بستی کدومیم میں دو فلسطینیوں کی فائرنگ، تین اسرائیلی ہلاک
غزہ کے انتظام کے حوالے سے مصر کے اقدام کو مثبت انداز میں لیا ہے: حماس رام اللہ 06 جنوری...
شام میں عوام اور مظلوم کے شانہ بشانہ ہونا ہمارے لیے باعث ِ شرف ہے :ترکیہ وزیرخارجہ
انقرہ، 06 جنوری (یواین آئی) ترکی کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ جب تک فلسطین میں امن...
عدالت نے شراب برآمدگی مقدمے میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا
اسلام آباد، 06 جنوری (یواین آئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کے...
بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی گرفتاری کے وارنٹ دوسری بار جاری
ڈھاکہ، 06 جنوری (یواین آئی) بنگلہ دیش کی عدالت نے جلاوطنی اختیار کرنے والی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی...