International

37 قاتلوں کی سزائے موت کو تبدیل کرنے پر ٹرمپ کی بائیڈن پر سخت تنقید

13views

واشنگٹن، 25 دسمبر (یو این آئی) امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کو وفاقی سزائے موت کے 37 افراد کی سزا کم کرنے پر سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن کی تنقید کی اور اسے متاثرین کے اہل خانہ اور دوستوں کے لیے ایک دھچکا قرار دیا۔مسٹر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا ، “جو بائیڈن نے ابھی ابھی ہمارے ملک کے 37 بدترین قاتلوں کی سزائے موت کو تبدیل کیا ہے۔” جب آپ ہر ایک کی حرکتیں سنیں گے، تو آپ کو یقین نہیں آئے گا کہ مسٹر بائیڈن نے ان کی سزاکم کردی ہے۔ اس کا کوئی مطلب نہیں۔ اس سے رشتہ داروں اور دوستوں کو مزید غم پہنچاہے۔ وہ یقین نہیں کر سکتے کہ ایسا ہو رہا ہے۔‘‘مسٹر بائیڈن نے پیر کے روز وفاقی سزائے موت کے 40 میں سے 37 افراد کی سزا کو کم کردیا، ان کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فہرست میں کم از کم پانچ بچوں کے قاتل اور کئی اجتماعی قاتل شامل ہیں۔اپنے بیان میں، مسٹر بائیڈن نے زور دے کر کہا کہ وہ ان قاتلوں کی مذمت کرتے ہیں، ان کی ‘قابل مذمت حرکتوں کے متاثرین کے لیے دکھ کا اظہار کرتے ہیں اور ان تمام خاندانوں کے لیے غمزدہ ہیں جنہیں ناقابلِ تصور اور ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔مزید برآں، سبکدوش ہونے والے صدر نے کہا کہ وہ پہلے سے کہیں زیادہ اس بات پر قائل ہیں کہ امریکہ کو وفاقی سطح پر سزائے موت کا استعمال ختم کرنا چاہیے۔جن تین افراد کو استثنیٰ نہیں دیا گیا وہ ہیں زوخار سارنیف ہیں، جس نے اپریل 2013 میں بوسٹن میراتھن میں بم دھماکے کیے تھے۔ ایک سفید فام نسل پرست ڈیلن روف، جس نے جون 2015 میں چارلسٹن چرچ میں نو افریقی امریکیوں کو ہلاک کیا اور رابرٹ بوورز، جس نے اکتوبر 2018 میں پٹسبرگ سنیگاگ میں ہونے والے حملےکو انجام دیا۔ اس فائرنگ میں 11افراد کی جانیں گئیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.