International

ٹرمپ نے اپنے سمدھی چارلس کشنر کو فرانس میں امریکہ کا سفیر مقرر کردیا

57views

نیو یارک یکم دسمبر (ایجنسی)امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ انہوں نے فرانس میں امریکی سفیر کے عہدے کے لیے اپنے داماد اور سابق مشیر جیرڈ کشنر کے والد چارلس کشنر کا انتخاب کیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ نے کشنر سینئر کو ایک “پیار کرنے والے” اور “شاندار” تاجر کے طور پر متعارف کرایا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پیرس بھیجا جائے گا تاکہ “امریکہ اور فرانس کے درمیان شراکت داری کو مضبوط کیا جا سکے، جو ہمارے سب سے پرانے اور دیرینہ اتحادی ہیں‘‘۔چارلس کشنر نے ٹیکس کی خلاف ورزیوں کے الزام میں ایک سال وفاقی جیل میں گذارا اور ٹرمپ نے اپنی پہلی صدارتی مدت کے اختتام پر انہیں معاف کر دیا۔ان کے بیٹے جیرڈ کشنر صدر کی سب سے بڑی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کے شوہر ہیں۔جیرڈ پچھلی صدارتی مدت میں ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے امور کے مشیر تھے۔
چارلس کشنر کون ہے؟
70 سالہ چارلس کشنر نے اس سے قبل خاندان کی رئیل اسٹیٹ ایمپائر کشنر کمپنیز کا انتظام اپنے بیٹے کے حوالے کیا تھا۔ انہوں نے 2004ء میں ٹیکس فراڈ، گواہوں سے چھیڑ چھاڑ اور مہم میں غیر قانونی شراکت کے جرم میں جرم ثابت ہونے کے بعد جیل کی سزا بھی بھگتی۔انہوں نے اپنے بہنوئی کو بہکانے کے لیے ایک طوائف کی خدمات حاصل کیں، جو مہم کی مالیات کی تحقیقات میں حصہ لے رہی تھی۔ کشنر نے ان دونوں کے درمیان ہونے والی ملاقات کی تصاویر بنا کر بہنوئی کے خلاف ثبوت کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی تھی۔اپنی پوسٹ میں ٹرمپ نے چارلس کشنر کو “انسان دوستی” میں سرگرم اور ایک “اچھے مذاکرات کار” کے طور پر بیان کیا۔
متنازعہ شخصیات
پانچ نومبر کو کملا ہیرس کے مقابلے میں صدر منتخب ہونے کے بعد سے ٹرمپ ان شخصیات کے ناموں کا اعلان کر رہے ہیں جنہیں انھوں نے اپنی انتظامیہ میں عہدوں پر فائز کرنے کے لیے چنا ہے۔نئی منتخب ہونے والی بعض شخصیات متنازعہ رہی ہیں۔ ٹرمپ نے وزارت صحت کا قلمدان رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کو سونپا ہے جو ویکسین کے اثرات کے بارے میں شکوک و شبہات کے لیے مشہور ہیں۔اس کے علاوہ ٹرمپ نے ایکس پلیٹ فارم Tesla اور SpaceX کے مالک ارب پتی ایلون مسک کو حکومتی کارکردگی کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی اور تاجر وویک رامسوامی کے ساتھ عوامی اخراجات کو کم کرنے کےلیے آڈٹ کرنے کے لیے منتخب کیا۔ٹرمپ نے 2017ء میں فاکس نیوز کے ایک اینکر پیٹ ہیگستھ کو وزیر دفاع کے طور پر کام کرنے کے لیے منتخب کیا، جس پرمبینہ طور پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا گیا تھا، لیکن ان کے خلاف کوئی شکایت درج نہیں کی گئی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.