283
راجستھان اسمبلی انتخابات کیلئے پرچہنامزدگی داخل کرنے کا کام آج ختمہوجائے گا۔ حکمراں کانگریس، BJP اور دیگر پارٹیوں کے مختلف لیڈر آج اپنے کاغذات نامزدگی داخل کریں گے۔کاغذات کی جانچ پڑتال کَل کی جائے گی۔اس دوران کانگریس نے کل رات ساتویں اور آخریفہرست جاری کی ہے اور 21 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ شہری ترقی اور ہاﺅسنگکے وزیر شانتی دھاریوال کو شمالی سیٹ کوٹہ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔BJP نے بھی باقیماندہ تین سیٹوں کیلئے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ راشٹریہ لوکتانترک پارٹی نے 26 ناموں کی فہرست جاری کی ہے۔ بہوجن سماج پارٹی نے بھی کل رات 26امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔