مدھے پورہ، 17 دسمبر (یو این آئی) بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی پرساد یادو نے الزام لگایا کہ تھکے ہوئے وزیر اعلیٰ اور ریٹائرڈ عہدیدار ریاست کو چلا رہے ہیں۔کاریاکرتا درشن سہ سمواد پروگرام کے چوتھے مرحلے میں مدھے پورہ پہنچنے والے تیجسوی یادو نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیتی آیوگ کی رپورٹ میں بہار کو سب سے غریب ریاست قرار دیا گیا ہے، بے روزگاری اور غربت کے ساتھ ساتھ نقل مکانی سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ نتیش حکومت اسے ختم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے بہار کو خصوصی درجہ نہ دینے پر وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم سے جواب مانگا۔مسٹر یادو نے جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے رکن پارلیمنٹ للن سنگھ کے مائی بہن سمان یوجنا کے بارے میں بیان کا جواب دیا اور ان سے چیف منسٹر کے 15 روزہ دورہ بہار کے اخراجات کا حساب دینے کو کہا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے للن سنگھ جواب دیں کہ چیف منسٹر نتیش کمار کے 15 دنوں کے دورہ بہار پر 2 ارب 25 کروڑ 78 لاکھ روپے کا خرچ کہاں سے آرہا ہے۔ اس کا حساب انہیں عوام کو دینا چاہیے۔ اس دوران ون نیشن ون الیکشن پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لوگ ملک میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کا قانون نافذ کرنا چاہتے ہیں۔ الیکشن کمیشن وقت پر الیکشن نہیں کروا سکتا۔ ایک ساتھ کئی ریاستوں میں انتخابات نہیں ہو سکتے۔ اگر ایک ریاست میں بھی ایک مرحلے میں انتخابات نہیں ہو سکتے تو پورے ملک میں ایک ساتھ انتخابات کیسے ہو سکتے ہیں۔ اگر اخراجات بچانے کی بات ہے تو سب سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی کو عوام کو حساب دینا چاہئے کہ پچھلے 11 سالوں میں اشتہارات پر کتنا خرچ کیا گیا ہے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ آج کہہ رہے ہیں ون نیشن ون الیکشن، تو کل کہیں گے ون نیشن، ون پارٹی اور ون نیشن ون لیڈر۔ اس سب کا کوئی مطلب نہیں، یہ لوگ صرف آر ایس ایس کا ایجنڈا طے کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھکے ہوئے وزیر اعلیٰ اور ریٹائرڈ عہدیداروں کے ساتھ بہار ترقی نہیں کر سکتا۔
6
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
’وَن نیشن، وَن الیکشن‘ بل لوک سبھا میں پیش
حمایت میں 269 اور خلاف میں پڑے 198 ووٹ بل کو جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کے پاس بھیج دیا گیا نئی...
مدھیہ پردیش: اجین میں مسجد اور مندر کے درمیان غیر قانونی تجاوزات پر سخت سیکورٹی کے درمیان چلا بلڈوزر
اجین، 17 دسمبر:۔ مدھیہ پردیش کے اجّین میں ایک بار پھر بلڈوزر کارروائی کے ذریعہ غیر قانونی تجاوزات کو منہدم...
ہندوستان کے عوام کو مودی حکومت کی نفرت کی سیاست کو مسترد کرنا چاہئے : ایس ڈی پی آئی
نئی دہلی17 دسمبر ۔ (راست)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) نے 16دسمبر 2024کو نئی دہلی کے جنتر منتر پر...
حکومت اقلیتی کاروباریوں کو مالی مدد فراہم کر رہی ہے
اقلیتوں کو بااختیار بنانے کی سعی: شمولیت پر مبنی ہندوستان کی تعمیر حکومت ہند نے اقلیتی امور کی وزارت کے...