کلکتہ 7اکتوبر (یواین آئی) درگا پوجا کے پنجمی کے موقع پر جو نیئر ڈاکٹروں کئی پروگراموں کا اعلان کیا ہے۔ جونیئر ڈاکٹروں نے منگل کی صبح 9 بجے سے علامتی بھوک ہڑتال کی کال دی تھی۔ وہ 12 گھنٹے کیلئے بھوک ہڑتال کریں گے۔ سینئر ڈاکٹر، نرسیں، ہیلتھ ورکر ان کی بھوک ہڑتال میں شامل ہوں گے۔
پیر کو دھرمتلا میں جونیئر ڈاکٹرس فورم کی جانب سے کئی پروگراموں کا اعلان کیا گیا۔ جونیئر ڈاکٹروں نے کہاکہ منگل کو صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک علامتی بھوک ہڑتال کیاجائے گا ۔ ریاست کے مختلف میڈیکل کالجوں کے جونیئر ڈاکٹرس، سینئر ڈاکٹرس، نرسیں، ہیلتھ ورکر اس بھوک ہڑتال میں شامل ہوں گے۔ منگل کو ساڑھے 4 بجے کالج اسکوائرسےجلوس نکلے گا۔ عام شہریوں سے لے کر تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے مارچ میں شامل ہونے کی اپیل کی گئی ہے۔جونیئر ڈاکٹر سنیچر کی رات سے دھرمتلہ میں بھوک ہڑتال پر ہیں۔ سات جونیئر ڈاکٹرز آر جی کار میڈیکل کالج و اسپتا ل میں خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے معاملے میں انصاف ،اسپتالوں میں ہیلتھ ورکرز کے تحفظ سمیت 10 نکاتی مطالبات کے لیے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ سب سے پہلے چھ ڈاکٹروں نے بھوک ہڑتال شروع کی۔ آر جی کار کے انیکیت مہتو بھی اتوار کو شامل ہوئے۔ حکومت نے تاحال بھوک ہڑتال کے پروگرام پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ عام لوگ بھی ان کے ارد گرد دھرمتلا چوک میں جمع ہو رہے ہیں۔ پیر کی صبح کئی سینئرڈاکٹر بھی جونیئرز کے فیصلے کی حمایت میں 24 گھنٹے کی بھوک ہڑتال میں شامل ہوئے۔ اس صورتحال میں جونیئر ڈاکٹروں نے علامتی بھوک ہڑتا ل کا اعلان کیا ہے۔دوسری طرف مظاہرین نے دھرمتلہ بھوک ہڑتال میں پولیس انتظامیہ کی جانب سے عدم تعاون کا الزام لگایا ہے۔ کلکتہ پولیس نے دھرمتلہ چوک میں سیکورٹی کے پیش نظر دفعہ 163 نافذ کردیا گیا ہے ہے۔ اس کے بعد بھی جونیئر ڈاکٹروں کا پروگرام چل رہا ہے۔ بھوک ہڑتال پر جانے کی اجازت کے لیے ڈاکٹروں نے لالبازار کو ای میل کیا۔ لیکن پولیس نے اس کی اجازت نہیں دی ہے۔ انہیں لال بازار سے اطلاع ملی کہ پوجا کے دوران دھرمتلا میں کافی بھیڑ ہوتی ہے۔ ہر روز بہت سے لوگ پوجا کی خریداری کے لیے جمع ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ مورتیوں کو بھی مختلف پویلین میں لے جایا جاتا ہے۔ پولیس نے کہا کہ اس صورتحال میں اگر ڈاکٹر میٹرو چینل کے سامنے احتجاج کریں گے تو ٹریفک کنٹرول میں مسئلہ ہو سکتا ہے۔ تاہم اجازت نہ ملنے کے باوجود ڈاکٹروں نے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔ پیر کو اس بھوک ہڑتال کا تیسرا دن ہے۔
64
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
دارالقضاء امارت شرعیہ پرولیا کی طرف سے ضرورت مندوں کے درمیان کمبل تقسیم
صاحب ثروت حضرات ضرورت مندوں کا خیال کرکے اجر کے مستحق بنیں:مفتی فخرالدین کولکاتہ،30جنوری(راست) امارت شرعیہ بہار ،اڈیشہ و جھارکھنڈ...
ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: ممتابنر جی
علی پور دوار، 22 جنوری (یو این آئی) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی...
ہاوڑہ سے ٹاٹا نگر آنے والی اسٹیل ایکسپریس پر پتھراؤ
چار کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جدید بھارت نیوز سروسجمشیدپور، 21 جنوری:۔ آر پی ایف تحقیقات میں مصروف ہے۔جمشید پور:...
کولکاتہ میں امارت شرعیہ کی زیرقیادت بنگال وجھارکھنڈکی ملی تنظیموں، مختلف مکاتب فکر اور پارٹیوں پر مشتمل وفد کی جے پی سی سے ملاقات
جے پی سی کے سامنے بل کے خلاف مضبوط دلائل پیش اور بل مسترد کرانے کا مطالبہ کو لکا تہ...