National

اقتصادی بحران کے حل کے لیےبجٹ میں کوئی حل نہیں: راہل گاندھی

43views
نئی دہلی، یکم فروری (یو این آئی) لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے ہفتہ کو بجٹ 2025-26 کو اقتصادی شعبے میں حکومت کا نظریاتی دیوالیہ پن قرار دیتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں معیشت کو بہتر کرنے کا کوئی انتظام نہیں ہے  انہوں نے اس بجٹ کو گولی کے زخم کو مرہم سے بھرنے کی کوشش قرار دیا ہے کانگریس لیڈر نے کہا کہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی بجٹ تقریر میں کوئی نئی بات نہیں ہے اور تباہ حال معیشت کو سنبھالنے کے لیے بجٹ میں کوئی کوشش نہیں کی گئی۔ اس سلسلے میں جو بھی اقدامات کیے گئے ہیں، وہ گولی کے زخم پر مرہم لگانے کے مترادف ہے۔مسٹر گاندھی نے بجٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ’’گولیوں کے زخموں کے لیے پٹی کی مدد۔ عالمی غیر یقینی صورتحال کے درمیان ہمارے معاشی بحران کو حل کرنے کے لیے ایک مثالی تبدیلی کی ضرورت ہے، لیکن یہ حکومت نظریاتی دیوالیہ کا شکارہے۔
Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.