International

امریکہ نہیں چا ہتا کہ ایران ایٹمی طا قت بنے

13views

ایران پر سخت پابندیاں عائد کریں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ، 5 فروری (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران پر سخت پابندیاں عائد کریں گے تاکہ وہ کبھی ایٹمی قوت نہ بن سکے۔دونوں شخصیات نے وائٹ ہاؤس میں خصوصی ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا، اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات میں ہم نے حماس کے خاتمے کو یقینی بنانے کے طریقہ پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4سال کے دوران جو کچھ ہوا وہ ٹھیک نہیں ہوا، تاہم مجھے امید ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے سے خونریزی ختم ہوجائے گی۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھاکہ ہم علاقے کے لوگوں کیلئے ملازمتیں دیں گے، شہروں کو بسائیں گے، غزہ کو دوبارہ تعمیر کرنے اور اس پر قبضہ کرنے کا عمل ان ہی لوگوں کے ذریعے نہیں ہونا چاہیے۔ایران کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایران پر سخت پابندیاں عائد کریں گے، نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ میں اور ڈونلڈ ٹرمپ اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ایران کبھی ایٹمی ہتھیار تیار نہ کرے۔امریکی صدر نے کہا کہ اس حوالے سے سعودی عرب بہت مددگار ثابت ہوگا، بہت سے ممالک جلد ہی ابراہم معاہدے میں شامل ہوں گے، ہم امید کرتے ہیں کہ جنگ بندی برقرار رہے۔اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ مل کراس معاملے پر اچھی کوششیں کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب بھی مشرق وسطیٰ میں امن کا خواہاں ہے، ضرورت پڑی تو امریکی فوج غزہ میں تعینات کی جائے گی، ہم وہ کریں گے جو ضروری ہوگا، یہ نہیں کہہ سکتے کہ غزہ میں جنگ بندی برقرار رہے گی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ مغربی کنارے پر اسرائیل کی خود مختاری کے بارے میں ابھی تک کوئی مؤقف اختیار نہیں کیا، مغربی معاملے پر جلد اعلان کریں گے، انہوں نے کہا کہ میں ایران کے ساتھ ڈیل کرنا پسند کروں گا۔واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس میں یہ ملاقات ایک ایسے وقت پر ہوئی ہے جب اسرائیل اور حماس امریکہ، مصر اور قطر کی ثالثی میں ہونے والے غزہ جنگ بندی معاہدے کے اگلے مرحلے پر مذاکرات کرنے والے ہیں جن میں جنگ کا مکمل طور پر خاتمہ اور اسرائیل سے اکتوبر 2023 میں اغوا کیے گئے تمام یرغمالوں کی واپسی مرکزی نکات ہوں گے۔قبل ازیں اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو امریکی صدر سے ملاقات کیلیے وہائٹ ہاؤس پہنچے تو ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے بعد یہ دنیا کے کسی بھی سربراہ مملکت کا پہلا دورہ امریکا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں بنجمن نیتن یاہو سے خصوصی ملاقات کی اور مختلف معاملات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبالہ خیال کیا۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں غزہ میں جنگ بندی اور ایران کیخلاف حکمت عملی پر بات چیت ہوئی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.