National

سپریم کورٹ نے نئے الیکشن کمشنرز کی تقرری پر روک سے کیا انکار، لیکن نئے قانون کے جواز پر ہوگا غور!

130views

سپریم کورٹ نے آج دو نئے الیکشن کمشنرز کی تقرری پر روک لگانے کا مطالبہ کرنے والی عرضی کو خارج کر دیا۔ یعنی عدالت عظمیٰ نے نئے الیکشن کمشنرز کی تقرری پر فوری روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی آئینی بنچ نے سنایا ہے۔ حالانکہ بنچ نے یہ بھی کہا کہ وہ چیف الیکشن کمشنر اور دیگر الیکشن کمشنرز (تقرری، سروس و دفتری شرائط) ایکٹ 2023 کے جواز کو چیلنج دینے والی اہم عرضیوں پر غور کرے گی۔

نئے الیکشن کمشنرز کی تقرری پر روک لگانے سے متعلق داخل عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ (عرضی) تقرری پانے والے الیکشن کمشنرز کی اہلیت پر سوال نہیں اٹھا رہا ہے، بلکہ اس عمل پر سوال اٹھا رہا ہے جس کے تحت یہ تقرری ہوئی ہے۔ بعد ازاں نئے قانون کو چیلنج دینے والی عرضیوں پر بنچ نے کہا کہ اس وقت ہم قانون پر روک نہیں لگا سکتے ہیں۔ اس سے بدانتظامی اور غیر یقینی والی حالت پیدا ہوگی۔ ہم عبوری حکم کے ذریعہ اس پر روک نہیں لگا سکتے۔ نئے الیکشن کمشنرز پر کوئی الزام بھی نہیں ہے۔

آج ہوئی سماعت کے دوران بنچ نے دو نئے الیکشن کمشنرز کی تقرری کے لیے اختیار کیے گئے طریقہ کار پر مرکزی حکومت سے سوال کیا۔ عدالت نے سلیکشن کمیٹی کو مزید وقت دیے جانے کی بات کہی۔ اس پر بنچ نے کہا کہ الیکشن کمشنرز کی تقرری کے لیے بنی کمیٹی کو مناسب وقت دیا جانا چاہیے تھا۔ ساتھ ہی عدالت نے کہا کہ اس کی آئینی بنچ کے 2023 کے فیصلے میں کہیں بھی یہ نہیں کہا گیا کہ الیکشن کمشنرز کی تقرری والی سلیکشن کمیٹی میں عدلہی سے ایک رکن ہونا چاہیے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.