National

وزیراعظم نے منموہن سنگھ کی رہائش گاہ پر جاکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا

24views
نئی دہلی، 27 دسمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی جسد خاکی پھول چڑھا کر انہیں جذباتی خراج عقیدت پیش کیا ڈاکٹر سنگھ کا کل رات ایمس میں انتقال ہو گیا تھا سابق وزیراعظم کی جسد خاکی کو آخری دیدار کے لیے ان کی رہائش گاہ پر رکھا گیا ہے مسٹر مودی نے ڈاکٹر سنگھ کی رہائش گاہ پر جاکر انہیں جذباتی خراج عقیدت پیش کیا وزیر اعظم نے کہا کہ ایک شکر گزار قوم ملک کی ترقی میں ڈاکٹر سنگھ کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔مسٹر مودی نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی اہلیہ گرشرن کور اور خاندان کے دیگر افراد سے بھی بات چیت کی۔وزیر اعظم کے ساتھ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی تھے اور انہوں نے بھی ڈاکٹر سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا۔
Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.