Jharkhand

ریاست کی نئی چیف سکریٹری الکا تیواری نے چارج سنبھال لیا

111views

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 2 نومبر:۔ جھارکھنڈ کی نئی چیف سکریٹری الکا تیواری نے ہفتہ کو چارج سنبھال لیا۔ چارج سنبھالنے کے بعد سینئر آئی اے ایس افسران نے ان کا استقبال کیا۔ اس کے بعد چیف سکریٹری نے وہاں موجود افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ریاست میں جاری ترقیاتی کاموں میں تیزی لائیں ۔ جاری سکیموں کو وقت پر مکمل کرنے کی بات ہوئی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ الیکشن کا وقت ہے۔ ضابطہ اخلاق نافذ ہے۔ چند دنوں میں نئی حکومت بننے والی ہے۔ فی الوقت ہماری ترجیح تمام محکموں کے کام کاج کو یقینی بنانا ہے۔ الکا تیواری 1988 بیچ کی افسر ہیں۔ وہ ریاست کی تیسری خاتون چیف سکریٹری ہیں۔ اس سے پہلے لکشمی سنگھ اور راج بالاورما چیف سیکرٹری رہ چکے ہیں۔ نئی چیف سکریٹری الکا تیواری نے کہا کہ فی الحال ریاست میں جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 کے سلسلے میں ماڈل ضابطہ اخلاق نافذ ہے۔ اس لیے چیف سیکریٹری کے عہدے پر فائز رہتے ہوئے ترجیح دینا مناسب نہیں۔ جیسے ہی نئی حکومت بنتی ہے۔ عوامی مفاد میں کام کرنا ان کی اولین ترجیح ہو گی۔ الکا تیواری جھارکھنڈ کیڈر کی آئی اے ایس آفیسر ہیں۔ وہ گملا اور لوہردگا کی ڈی سی (ڈپٹی کمشنر) رہ چکی ہیں۔ وہ ریاست کی تیسری خاتون چیف سکریٹری بن گئی ہیں۔ ان کے شوہر ڈاکٹر ڈی کے تیواری 1986 بیچ کے آئی اے ایس افسر رہ چکے ہیں۔ وہ جھارکھنڈ کے چیف سکریٹری کے عہدے پر بھی رہ چکے ہیں۔ ریاستی الیکشن کمشنر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.