Jharkhand

بلاک افسروں اور عوامی نمائندوں کے ساتھ کھجری رکن اسمبلی نے کی جائزہ میٹنگ ، کہا!

37views

حکومت کی سبھی اسکیمیں سماج کے آخری فرد تک پہنچا چاہئے

جدید بھارت نیوز سروس
اورمانجھی ،19؍فروری: بلاک نیز سرکل دفتر اورمانجھی میں کھجری رکن اسمبلی نیز کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے ڈپٹی لیڈر راجیش کچھپ کی صدارت میں بلاک سطحی دو شعبوں کے افسروں اور پنچایت کے عوامی نمائندوں کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں رہائشی اسکیم، توانائی محکمہ، پینے کے پانی و حفظان صحت محکمہ اور دیگر محکموں کا ایک ایک کر جائزہ لیا گیا۔ رکن اسمبلی راجیش کچھپ نے موجود عہدیداروں سے کہا کہ حکومت کی سبھی اسکیمیں زمینی سطح پر دکھنا چاہئے۔ کوئی بھی اسکیم ادھورا نہیں رہنا چاہئے۔ عوام کو سبھی اسکیموں کا فائدہ ملنا چاہئے۔ پینے کا پانی و حفظان صحت محکمہ کے اسسٹنٹ انجینئر کو ہدایت دی کہ سبھی گاؤں میں جل نل یوجنا کو جلد مکمل کیا جائے۔ ریونیو میں سبھی آن لائن سدھار کرنے کیلئے خصوصی دھیان دینے کی ہدایت دی۔ موقع پر بلاک ڈیولپمنٹ افسر کامیشور بیدیا، سرکل افسر اجون سورین، سی ڈی پی او لکشمی بھارتی، ایس ڈی او بجلی محکمہ انل کمار شرما، پینے کے پانی و حفظان صحت محکمہ کے انجینئر دیویا کجور اور پنچایت کے مکھیا سنگھ کے صدر دیپک بڑائک، پنچایت کمیٹی رکن اور وارڈ ممبران موجود تھے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.