National

امرت کال میں حکومت تین گنا تیز رفتاری سے کام کر رہی ہے

38views

پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے صدر مرمو کا خطاب

نئی دہلی، 31 جنوری (ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج کہا کہ میری حکومت بے مثال کامیابیوں کے ذریعے ہندوستان کے ترقی کے سفر کے اس سنہری دور کو نئی توانائی دے رہی ہے۔ تیسری مدت میں تین گنا تیز رفتاری سے کام ہو رہا ہے۔ آج ملک بڑے فیصلوں اور پالیسیوں کو غیر معمولی رفتار سے نافذ ہوتے دیکھ رہا ہے۔ انہوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں اس پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی صرف دو ماہ قبل ہی ہم نے اپنے آئین کو اپنانے کے 75 سال مکمل ہونے کا جشن منایا تھا اور ابھی چند دن قبل ہی جمہوریہ ہند نے اپنے 75 سال مکمل کئے ہیں۔ تمام لوگوں کی طرف سے انہوں نے بابا صاحب امبیڈکر اور آئین کے مسودے میں شامل تمام لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر مملکت نے اپنے خطاب میں ملک میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا بھی ذکر کیا۔ صدر جمہوریہ مرمو نے کہا کہ آج وندے بھارت، امرت بھارت اور نمو بھارت جیسی کئی ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔ پچھلے چھ مہینوں میں 17 نئی وندے بھارت ٹرینیں اور ایک نمو ٹرین متعارف کروائی گئی ہے۔ حکومت ون نیشن، ون الیکشن اور وقف (ترمیمی) بل کے لیے تیزی سے کام کر رہی ہے۔ گزشتہ دہائی میں میری حکومت نے ترقی یافتہ ہندوستان کے سفر کو نئی توانائی دی ہے۔ صدر دروپدی مرمو نے کہا کہ پریاگ راج میں مہاکمبھ کا تاریخی تہوار جاری ہے۔ مہاکمبھ ہندوستان کی ثقافتی روایت اور سماجی شعور کا تہوار ہے۔ ملک اور دنیا بھر سے کروڑوں عقیدت مندوں نے پریاگ راج میں پوتر ڈبکی لگائی ہے۔ انہوں نے مونی اماوسیہ کے موقع پر پیش آنے والے حادثے پر دکھ کا اظہار کیا اور تعزیت کا اظہار کیا۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ مرکزی حکومت نے پردھان منتری آواس یوجنا کو وسعت دینے اور تین کروڑ اضافی خاندانوں کو نئے مکانات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔قبائلی سماج کے پانچ کروڑ لوگوں کے لیے دھرتی آبا قبائلی گاوٓں اتکرش مہم شروع کی گئی ہے۔ آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت 70 سال یا اس سے زیادہ عمر کے چھ کروڑ بزرگ شہریوں کو ہیلتھ انشورنس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت نے نوجوانوں کی تعلیم اور ان کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خواتین کی قیادت میں ملک کو بااختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے۔ راشٹریہ گرامین آجیویکا مشن کے تحت 91 لاکھ سے زیادہ سیلف ہیلپ گروپس کو بااختیار بنایا جا رہا ہے۔ ہماری بینکنگ اور ڈی جی پیمنٹ سکھیاں دور دراز علاقوں کے لوگوں کو مالیاتی نظام سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ آج ہمارے نوجوان اسٹارٹ اپس، کھیلوں سے لے کر خلا تک ہر میدان میں ملک کا نام روشن کررہے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ میری حکومت قومی تعلیمی پالیسی کے ذریعے طلباء کے لیے جدید تعلیمی نظام تیار کر رہی ہے۔ ہندوستانی ٹیموں نے ہر جگہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، چاہے وہ اولمپکس ہوں یا پیرا اولمپکس۔ مصنوعی ذہانت کے میدان میں ہندوستان کے تعاون کو آگے بڑھاتے ہوئے ’’انڈیا اے آئی مشن‘‘ شروع کیا گیا ہے۔صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ آج ہندوستان ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک بڑے عالمی کھلاڑی کے طور پر اپنی موجودگی کا احساس دلا رہا ہے۔ حکومت نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو سماجی انصاف اور مساوات کے لیے ایک آلے کے طور پر استعمال کیا ہے۔ حکومت سائبر سیکورٹی میں کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادھم پور-سری نگر-بارہمولہ ریل لنک پروجیکٹ مکمل ہو چکا ہے اور اب ملک کو کشمیر سے کنیا کماری تک ریلوے لائن کے ذریعے جوڑا جائے گا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.