
29views
جدید بھارت نیوز سروس
چترا ،31؍جنوری:ضلع کے ہنٹرگنج بلاک کے گورنمنٹ مڈل اسکول گوسائی ڈیہہ میں آج ٹیچر کے ریٹائرڈ ہونے کے بعدالوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کی صدارت پرنسپل ساحلہ کوثر اور نظامت وپن کمار سنگھ کےذریعہ کی گئی۔ مہمان خصوصی کے طورپر رینجر سوریہ بھوشن کمار شامل ہوئے۔ اس موقع پر ریٹائرڈ ٹیچر ششی بھوشن پرساد ، لیڈی ٹیچر ارونیکا کماری کو الوداعی دی گئی۔ موقع پر موجود ٹیچروں نے ان کی مدت کار کی تعریف کی اور ان کے روشن مستقبل کی تمنا کی۔ ریٹائرہونےپر دونوں ٹیچروں کو گلدستہ اور ملبوسات دیکر نوازا گیا۔ اس موقع پر ٹیچر وید پرکاش ، انیل کمار سنگھ، سبھاش پرساد، ونے سنگھ، سبودھ کمار سنگھ، وپن کمار سنگھ، سورج بھوشن کمار، محمد علیم الدین ،صدر سبودھ کمار کے علاوہ کئی معززین موجود تھے۔
