ضلع الیکشن آفیسر و ڈپٹی کمشنر نے 22 بڑکاگاؤں اسمبلی حلقوں کے نامزدگی کے عمل کا اچانک معائنہ کیا
62
جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ، 18اکتوبر: ضلع الیکشن آفیسر و ڈپٹی کمشنر چندن کمار نےجمعہ کو 22 بڑکاگاؤں اسمبلی حلقوں کے نامزدگی کے عمل کا اچانک معائنہ کیا۔ نامزدگی کا عمل شروع ہونے سے پہلے کاغذات نامزدگی کے پورے عمل کی ایک موک ڈرل کی گئی۔ تاکہ نامزدگی کے عمل کو صحیح طریقے سے انجام دیا جاسکے۔ اس موقع پر رام گڑھ کے سب ڈویژنل آفیسر و 23 رام گڑھ اسمبلی الیکشن آفیسر انوراگ تیواری، لینڈ ریفارم ڈپٹی کلکٹر و 22 بڑکاگاؤں اسمبلی الیکشن آفیسر دیپتی پرینکا کجور، ڈپٹی الیکشن آفیسر رویندر گپتا اور دیگر اہلکار خاص طور پر موجود تھے۔