Jharkhand

ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کےنمائندہ وفد نے وزیراعلی ہیمنت سورین کو جیت کی مبارکباد دی

19views

رانچی25 نومبر (راست) ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کےایک وفد نے ناظم اعلی مولانا محمدقطب الدین رضوی کی قیادت میں جھارکھنڈ کے وزیراعلی جناب ہیمنت سورین سے ان کی رہائش گاہ واقع کانکے روڈ رانچی میں ملکراور گلدستہ دیکر جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب 2024 میں انڈیااتحاد جے ایم ایم، کانگریس، آرجے ڈی اور بھاکپامالے کی شاندار جیت پر مبارکباد پیش کیااور کہاکہ جھارکھنڈ کے ووٹرس نے نفرت کی سیاست کو یک سر نظر انداز کر بالخصوص مسلم اقلیتی طبقہ، عیسائ دلت آدی واسی، مولواسی اور سبھی سیکولرپسندنے انڈیا اتحادکے حق میں ووٹ دیکردوتہائ سے زیادہ اکثریت سے جیت درج کراناجھارکھنڈ کے لیئے تاریخ ساز ہے ادارہ شرعیہ جھارکھنڈکے وفد سے وزیراعلی جناب ہیمنت سورین نے ادارہ شرعیہ سمیت جھارکھنڈ کی عوام کابھی تہ دل سے شکریہ اداکیا، ادارہ کے وفد نے وزیراعلی کی اہلیہ اور اسٹارکم تشہیر کار کلپناسورین اور دیگر فتحیاب ایم ایل اے حضرات کو بھی جیت کی مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کیا ہے کہ فتحیاب سبھی ممبران اسمبلی عوام کی امیدوں پر کھرااترنے کی بھرپور کوشش کرینگے، اس موقع پر ناظم اعلی مولانامحمدقطب الدین رضوی کے ہمراہ قاری محمد ایوب رضوی، مولانا محمد اسرافیل منظری، قاری مجیب الرحمن، محمداعظم احمد، راہی وغیرہ بھی شریک تھے ۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.