National

کلب میں نہیں ملا داخلہ، باہر سردی سے جان چلی گئی! امریکہ میں ہندوستانی نژاد طالب علم کی موت پر انکشاف

118views

امریکہ میں ہندوستانی طلباء کی مسلسل اموات کا معاملہ سرخیوں میں ہے۔ اس کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ دنوں وائٹ ہاؤس کو اس پر بیان دینا پڑا تھا۔ ایسے میں امریکہ کے الینوئس یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہندوستانی نژاد طالب علم اکول دھون کی 20 جنوری کو ہوئی موت کے معاملے میں ایک ایسا انکشاف ہوا ہے جس نے امریکہ میں ہندوستانی طلبہ کے ساتھ ہو رہے بھید بھاؤ کو اجاگر کر دیا ہے۔

’اتحاد سے گھبرائی بی جے پی! کیجریوال کو گرفتار کرنے کی تیاری‘ عام آدمی پارٹی کا دعویٰ

اکول دھون کی موت کے تقریباً ایک ماہ بعد ’شیمپین کاؤنٹی کورونر آفس‘ نے کیمپس پولیس ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ ’’دھون کی موت 20 جنوری کو ہائپو تھرمیا سے ہوئی تھی۔‘‘ رپورٹ کے مطابق ’’دھون اپنے دوستوں کے ساتھ رات تقریبا 11.30 بجے کیمپس کے قریب واقع ’کینوپی کلب‘ گیا لیکن کلب کے عملے نے اکول دھون کو کلب کے اندر داخلہ دینے سے انکار کر دیا۔ سرویلانس فوٹیج سے معلوم ہوا کہ اکول نے کئی بار کلب میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن عملے نے اسے اندر جانے کی اجازت نہیں دی۔ اس رات  وہاں کا درجہ حرارت -2.7 ڈگری تھا۔‘‘

کسان تحریک کے دوران 3 پولیس اہلکاروں کی موت اور 30 زخمی، پولیس کا دعویٰ

’دی کنساس سٹی اسٹار‘ کی رپورٹ کے مطابق دھون کے دوست رات بھر اسے فون کرتے رہے لیکن اکول نے فون نہیں اٹھایا۔ اس کے بعد اکول کے ایک دوست نے کیمپس پولیس سے رابطہ کیا لیکن کئی کوششوں کے باوجود اکول کے بارے میں کوئی معلومات نہیں مل سکی۔ اگلی صبح اکول ایک عمارت کے پیچھے پڑا ہوا دکھائی دیا اور اسے موقع پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا۔ بعد میں پولیس نے اکول کی موت کی وجہ حد سے زیادہ شراب نوشی اور خون کو منجمد کر دینے والی سردی کو قرار دیا۔

کینیڈا: مسلم خاندان کے قاتل کو عمر قید کی سزا سنائی گئی

اکول دھون کی موت کے حوالے سے اس کے اہل خانہ نے پولیس کو ایک کھلا خط لکھا تھا اور اس کی موت پر سوالات اٹھائے تھے۔ ’دی نیوز گزٹ‘  میں شائع اپنے کھلے خط میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ مسلسل یہ پوچھتے رہے ہیں کہ اکول کے لاپتہ ہونے کے 10 گھنٹے بعد اس کی لاش کیوں ملی؟ اگر اسے بروقت تلاش کر لیا جاتا تو اسے بچایا جا سکتا تھا۔ جس جگہ سے وہ لاپتہ ہوا تھا اور جہاں اس کی لاش ملی تھی اس کے درمیان کا فاصلہ صرف 200 فٹ کا تھا۔ واضح رہے کہ اکول دھون کے والدین کیلیفورنیا کے سان فرانسسکو بے ایریا میں رہتے ہیں۔ جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کی تھی لیکن اکول کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے ان کے بیٹے کو کبھی سنجیدگی سے لیا ہی نہیں۔

Follow us on Google News