Jharkhand

وزیر اعلیٰ نے ریمس پہونچ کر برسا منڈا کے وارث کی خیریت دریافت کی

17views

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 27 نومبر:۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے بدھ کے روز رانچی کے ریمس ہسپتال جا کر بر سا منڈا کے پڑ پوتے منگل منڈا کی خیریت دریفات کی۔ یاد رہے کہ ، منگل منڈا منگل کےروز کھونٹی میں سٹک حادثہ میں زخمی ہو گئے تھے۔ اسکے بعد وزیر اعلی ہدائت پر کھونٹی کے ڈپٹی کمشنر نے انہیں بہتر علاج کیلئے ریمس بھجوایا تھا۔ ریمس کے نیورو سرجری وارڈ میں ان کے سر کی سرجری کی گئی۔ آج وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے ریمس جا کر ان سے ملاقات کی اور اس کی اطلاع اپنے سوشل میڈیا ہینڈل کے ذریعہ دیتے ہوئے کہا، ’رانچی واقع ریمس پہونچ کر سڑک حادثہ میں زخمی برسا منڈا کے وارث شری منگل منڈا کی صحت کے بارے میں دریافت کیااور ان کے اہل خانہ سے ملے ‘۔ انہوں نے موجود ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ وہ منگل منڈا کی صحت کی مسلسل نگرانی کریں اور صحت کی بہترین سہولیات فراہم کریں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.