Jharkhand

وزیر اعلیٰ نے کھونٹی ۔سمڈیگا کو 734کروڑ کے منصوبے پیش کیے

25views

میّاں سمّان اسکیم پر کہا ہماری حکومت تمام طبقات اور برادریوں کی خواتین کو ان کے حقوق دے رہی ہے

جدید بھارت نیوز سروس
کھونٹی، 23 ستمبر:۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے سوموار کو کھونٹی اور سمڈیگا اضلاع کو 734 کروڑ 55 لاکھ روپے کا تحفہ دیا۔ اس دوران انہوں نے مرکزی حکومت پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت 1 لاکھ 36 ہزار کروڑ روپے کی بقایا رقم دیتی تو ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی آتی۔ حکومت خواتین کو دو ہزار روپے ماہانہ یعنی 24 ہزار روپے سالانہ بطور اعزازیہ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ سال 2021 میں انہوں نے آپکی یوجنا، آپ کی سرکار، آپ کے دوار پروگرام کی شروعات کھونٹی کے اُلیہاتو سے کی تھی۔ آج ہم اس پروگرام کے چوتھے مرحلے میں ایک بار پھر آپ کے درمیان ہیں۔ ہم سال 2019 میں دی گئی ذمہ داریوں کو نبھا رہے ہیں۔ وہ کھونٹی ضلع کے تورپا بلاک کے این ایچ پی سی میدان میں منعقدہ ‘آپکی یوجنا، آپ کی سرکار، آپ کے دوار ‘ پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔
کھونٹی اور سمڈیگا اضلاع کے لیے بڑا تحفہ
وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے آپکی یوجنا، آپ کی سرکار، آپ کے دوار پروگرام کے تحت کھونٹی اور سمڈیگا اضلاع کو کل 73,454.146 لاکھ روپے کا تحفہ دیا۔ مختلف ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا اور دونوں اضلاع کے 133,881 مستفیدین میں تقریباً 148 کروڑ روپے کے اثاثے تقسیم کئے۔ کھونٹی ضلع میں 31,360.918 لاکھ روپے کی 154 اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا جبکہ سمڈیگا ضلع میں 42,093.228 لاکھ روپے کی 143 اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔
میّاں سمّان اسکیم کے ذریعے معاشی طاقت
وزیر اعلیٰ ہیمنت نے کہا کہ جھارکھنڈ کے لوگ عزت دار ہیں، یہاں کے لوگ ہمیشہ متحد رہے ہیں اور ریاست کی ترقی میں اپنی شراکت کو یقینی بنایا ہے۔ ہماری حکومت نے ریاست کی خواتین کو عزت دی ہے اور بذرگوں کو بڑھاپے کی لاٹھی دی ہے۔ میان سمان یوجنا ریاست کی خواتین کو عزت دینے کے ساتھ معاشی طور پر مضبوط کرنے کے لیے شروع کی گئی۔ ہماری حکومت تمام طبقات اور برادریوں کی خواتین کو ان کے حقوق دے رہی ہے۔
مرکزی حکومت سے واجبات مانگے
وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے کہا کہ آج ایک بار پھر ریاستی حکومت نے مرکزی حکومت کو خط لکھ کر 1 لاکھ 36 ہزار کروڑ روپے کی بقایا رقم کا مطالبہ کیا ہے۔ اگر مرکزی حکومت یہ بقایا رقم ادا نہیں کرتی ہے تو اسے کم از کم اس کا سود ادا کرنا چاہیے تاکہ ریاستی حکومت یہاں کی خواتین کو 2000 روپے ماہانہ یعنی 24000 روپے سالانہ اعزازیہ کے طور پر ادا کر سکے۔ چار سال پہلے لوگوں کو پنشن حاصل کرنے کے لیے بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن آج گھر گھر جا کر پنشن اور خواتین کو سمان راشی سے جوڑنے کا کام کیا جا رہا ہے۔ اب ہر گھر کو عزت اور پنشن کی رقم ملتی ہے۔ اگر مرکزی حکومت ریاست کو بقایا رقم فراہم کرتی ہے تو ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی آئے گی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.