Jharkhand

دھباد میں جھاڑیوں میں ملی بی سی سی ایل ملازم کی لاش

35views

جدید بھارت نیوز سروس
دھنباد،15فروری:۔ جھارکھنڈ کے دھنباد ضلع کے کتراس تھانہ علاقہ سے ایک نوجوان کا لاش برآمد کیا گیا ہے، جو بی سی سی ایل ملازمین بتایا جا رہا ہے۔ مہلوک کی پہچان جہان آباد کے رہنے والے شنکر بھوئیاں کے طور پر کی گئی ہے، جو بی سی سی ایل میں کام کر رہا تھا۔ معاملے کی جانکاری ملتے ہی موقع پر پہنچی پولس نے لاش کو اپنے قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ حادثہ سے متعلق مقامی لوگوں نے جانکاری دی کہ صبح بیت الخلاء کے لئے جنگل کی جانب جاتے وقت انہوں نے جھاڑیوں میں پڑا ایک نوجوان کا لاش دیکھا۔ نوجوان منھ کے بل جھاڑی میں گرا ہوا تھا۔ اس کی جانکاری دیہی لوگوں نے فوراً پولس کو دی۔ موقع پر پہنچی پولس نے لاش کو قبضے میں لیکر آس پاس کے لوگوں سے پوچھ تاچھ ک ی۔ اس کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا۔ وہیں پوچھ تاچھ میں پولس کو پتہ چلا کہ مہلوک اپنے سسرال گجلی ٹانڑ میں رہتا تھا۔ وہ خاص طور پر جہان آباد کا رہنے والاہے۔ حالانکہ اب تک اس کی موت کا اصل وجہ پتہ نہیں چل پایا ہے۔ پولس نے کہا کہ معاملے کی جانچ کرنے کے بعد ہی حادثہ کی پوری جانکاری مل پائے گی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.