واشنگٹن 19 جنوری (یو این آئی)امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کو ممکنہ طور پر امریکہ میں پابندی سے پہلے ضروریات پوری کرنے کے لیے 90 دن کی مہلت دے سکتے ہیں۔آر آئی اے نووستی کے ذریعہ دیکھے گئے ایک عدالتی فیصلے کے مطابق، جمعہ کو امریکی اعلیٰ عدالت نے 19 جنوری سے مؤثر ٹک ٹاک پر پابندی میں تاخیر کے درخواست کو مسترد کر دیا۔ کمپنی نے دلیل دی کہ پابندی امریکی آئین کے تحت بولنے کی آزادی کی خلاف ورزی ہے۔مسٹر ٹرمپ 20 جنوری کو عہدہ سنبھالیں گے۔وائٹ ہاؤس نے کہا کہ پابندی کے نافذ ہونے کی آخری تاریخ کے سبب امریکہ میں چینی سوشل نیٹ ورک کے مستقبل کا حتمی فیصلہ ٹرمپ کی قیادت میں نئے انتظامیہ کو کرنا چاہیے۔مسٹر ٹرمپ نے اعلیٰ عدالت اور وائٹ ہاؤس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے سی این این سے کہا کہ وہ اپنا فیصلہ خود کریں گے۔مسٹر ٹرمپ نے این بی سی نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا “مجھے لگتا ہے کہ یہ یقینی طور پر ایک متبادل ہو گا جس پر ہم غور کر رہے ہیں۔ 90 دن کی توسیع ایک ایسی چیز ہے جس کے امکانات سب سے زیادہ ہیں کیونکہ یہ مناسب ہے۔ آپ جانتے ہیں یہ مناسب ہے۔ ہمیں اس پر غور کرنا ہوگا۔ یہ ایک بہت بڑی صورت حال ہے۔” انہوں نے کہا کہ حتمی فیصلہ پیر کو کیا جائے گا۔
25
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
پاکستانی ہندوؤں اور سکھوں کی استھیاں گنگا میں بہائی جائیں گی
400 استھیوں کے ساتھ ایک وفد پاکستان سے بھارت پہونچا امرتسر، 4 فروری:۔ (ایجنسی) ہندو مذہب کا ایک وفد پاکستان میں...
چین سے درآمد کی جانے والی اشیا پر 10 فیصد اضافی ٹیرف
چین، کناڈا، میکسیکو نے امریکی ٹیرف اقدام کی شدید مخالفت کی بیجنگ/میکسیکو/کناڈا، 2 فروری (یو این آئی) چین، کناڈا اور...
غزہ کے شہریوں کا ٹرمپ کی نقل مکانی کی تجویز پر احتجاج
غزہ، 2 فروری (یو این آئی) غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں نے ہفتہ کو سڑکوں پر اتر کر یہاں...
غزہ سے 64 لاشیں برآمد، سول ڈیفنس نے سنگین انسانی بحران کا دیا انتباہ
غزہ، 2 فروری (یو این آئی) غزہ کے سول ڈیفنس نے ہفتے کے روز فلسطینی علاقے میں سنگین انسانی حالات...