Jharkhand

انڈین ہرنیا سوسائٹی اور آرکٹ سپراسپیشلٹی ہاسپیٹل کے ذریعہ 16ویں نیشنل کانفرنس IHSCON کا آغاز

42views

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،13؍فروری: انڈین ہرنیا سوسائٹی اور آرکٹ سپراسپیشلٹی ہاسپیٹل رانچی کے ذریعہ 16ویں نیشنل کانفرنس IHSCON آج سے شروع ہوا۔ اس کانفرنس کے دوران ہرنیا سے متاثر مریضوں کی لائیو سرجیکل ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 25 مریجوں کی مفت سرجری کی گئی۔ لائیو سرجیکل ورکشاپ آرکڈ اسپتال کے جدید آپریشن تھیئٹر میں ہوا۔ جس کا سیدھا نشر ہوٹل ریڈیشن بلو میں IHSCON کانفرنس کے دوران کیا گیا۔ اس لائیو سرجیکل ورکشاپ کے دوران ہوٹل ریڈیشن بلو میں ملک- بیرون ممالک سے سرجری ڈاکٹر جمع ہوئے۔ ملک- بیرون ممالک سے آئے سرجن ان سرجری کو لائیو دیکھیں اور سرجری کے دوران کیئے جا رہے عمل اور ر پیچیدگیاں پر مشاورت اور تحقیق کیئے۔ڈاکٹر بی کے بنسل ایمس دہلی، ڈاکٹر ڈی پی سنگھ، ایمس دہلی، ڈاکٹر اسوری کرشنا ایمس دہلی، ڈاکٹر ممتاز انصاری ایمس دہلی، ڈاکٹر ہمانگا بھٹہ چاریہ جی ایمس دہلی، ڈاکٹر پرشانت بھووتے ناگپور، ڈاکٹر رنجن کمار آرکڈ اسپتال رانچی نےلائیو سرجری کیا۔ اس نیشنل کانفرنس میں انڈین ہرنیا سوسائٹی کے سابق صدر ڈاکٹر بی کے بنسل، موجود صدر ڈاکٹر ڈی پی سنگھ، آئی ایچ ایس کے سکریٹری ڈاکٹر اسوری کرشنا ، آئی ایچ ایس کے سنٹرل زون کے صدر ڈاکٹر ممتاز انصاری اور ٹریزرر ڈاکٹر انوبھو بندل سمیت دیگر ایکسپرٹ ڈاکٹرس بطور مقرر شامل ہوئے۔ اس کانفرنس میں پورے بھارت سے آئے بہترین سرجن کے ذریعہ اہم کیس اور تحقیق کی جا رہی ہے۔ پروگرام کا افتتاح مہمان خصوصی بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر بابولال مرانڈی ، سدھانت جین، ڈائرکٹر آرکڈ میڈیکل سنٹر، سابق صدر آئی ایچ ایس ڈاکٹر بی کے بنسل ، صدر آئی ایچ ایس ڈاکٹر ڈی پی سنگھ، جنرل سرجن ڈاکٹر شمبھو پرساد سنگھ اور ڈاکٹر گیتا پرساد کے ہاتھوں شمع روشن کر کیا گیا۔ 14 فروری کو سی ایم ای کے دوران مہمان اعزازی کے طورپر جھارکھنڈ کے وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری موجود رہیںگے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.