Jharkhand

دیوگھر میں وزیر اعظم کے ہوائی جہاز میں تکنیکی خرابی

18views

ساڑھے تین گھنٹے تک ہوائی اڈہ پر پھنسے رہے،دہلی سے فضائیہ کا دوسرا طیارہ بھیجا گیا

رانچی، 15 نومبر (ایجنسی) دیوگھر ہوائی اڈے پر ساڑھے تین گھنٹے تک رہنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی شام 5 بجے ایئر فورس کے طیارے میں دہلی کے لیے روانہ ہوئے۔ دیوگھر سے دہلی جاتے ہوئے وزیر اعظم کے جہاز کے پہیہ میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی۔ فوراً جہاز کو روکا گیا اور آہستہ آہستہ ٹرمینل کی طرف لایا گیا۔ اس طرح پائلٹ کی عقلمندی سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔ دہلی سے دوسرا طیارہ آنے کے بعد وہ دیوگھر سے روانہ ہوا۔بہار کے جموئی میں منعقد برسا منڈا جینتی کی تقریبات سے واپسی کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی دوپہر 1:30 بجے جھارکھنڈ کے دیوگھر ہوائی اڈے پر پہنچے۔ وہ دہلی جا رہے تھے۔ جیسے ہی ایئر فورس کا طیارہ ٹیک آف کے لیے رن وے پر آگے بڑھا تو سینئر پائلٹ کو پہیہ میں تکنیکی خرابی نظر آئی۔ اس نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول اور ایئر فورس ہیڈ کوارٹر کو اس کی اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی ایئرپورٹ حکام کو چوکنا کردیا گیا۔ پونے رجمنٹ کے فضائیہ کے تین ہیلی کاپٹروں نے آسمان پر پرواز شروع کر دی۔ یہ اطلاع وزیراعظم کو بھی دی گئی۔ اس کے بعد دہلی سے دیوگھر ہوائی اڈے پر فضائیہ کا ایک اور طیارہ بھیجنے کی ہدایات دی گئیں۔فضائیہ کا دوسرا طیارہ 4:35 بجے دہلی سے دیوگھر پہنچا۔ اس کے بعد وزیر اعظم مودی شام 5 بجے دہلی کے لیے روانہ ہو گئے۔ اس دوران وزیراعظم ساڑھے تین گھنٹے تک طیارے میں بیٹھے رہے۔ وزیر اعظم کے جہاز میں خرابی کی اطلاع ملتے ہی دیوگھر ڈی سی وشال ساگر، دیوگھر کے ایس پی امبر لکڑا سمیت افسران کی پوری ٹیم دیوگھر ہوائی اڈے پر خیمہ زن رہی۔ اس سے قبل بہار کے جموئی میں پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم نریندر مودی نے برسا منڈا کے یوم پیدائش پر منعقد پروگرام کے لیے پروگرام میں آئے لوگوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آج بھگوان برسا منڈا کا یوم پیدائش منایا جا رہا ہے۔ میں تمام ہم وطنوں اور اپنے قبائلیوں کو یوم قبائلی فخر کی مبارکباد دیتا ہوں۔ پی ایم مودی نے لوگوں میں صفائی پروگرام کی تعریف کی۔اس کے ساتھ وہ 6640 کروڑ روپے کی لاگت سے کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھا۔ساتھ ہی  برسا منڈا کے مجسمے کی بھی نقاب کشائی کی جائے گی۔
Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.