20
مدھوپور 26 نومبر: نیشنل ٹیچر ایجوکیشن کونسل کی ہدایات پر شہر کے باد آباد محلہ راحت کالج آف ایجوکیشن میں منگل کو یوم آئین منایا گیا۔اس موقع پر کالج میں آئین کے تمہید پر حلف لیا گیا۔اس موقع پر پربھات پھیری، اسٹریٹ پلے، سیلفی پوائنٹ، پوسٹر سازی اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں اساتذہ اور طلباء نے موجودہ دور میں آئین کی اہمیت پر تفصیلی گفتگو کی۔اساتذہ نے طلبہ کو آئین کسی بھی ملک کے لئے کیوں ضروری ہے اس پر وضاحت کے ساتھ گفتگو ہوئی۔اس موقع پر سمسٹر 1 اور سمسٹر 3 کے تمام طلباء موجود تھے۔لیکچررز اور غیر تدریسی عملہ پروگراموں کی کامیابی کے لیے سرگرم رہا۔