مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے درگا پوجا تہوار کے دوران ریاستی حکومت کو خصوصی نرمی دیتے ہوئے 71 مجرموں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ راج بھون کے ایک عہدیدار نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ حکام نے بتایا کہ 71 ہندوستانیوں کے ساتھ ساتھ 16 غیر ملکی قیدیوں کو بھی مرکزی حکومت کی منظوری سے رہا کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔