National

آسارام ڈاکیومنٹری تنازع پر مرکز، ریاستی حکومتوں کو سپریم کورٹ کا نوٹس

11views

نئی دہلی، 6 فروری (یو این آئی) سپریم کورٹ نے دستاویزی سیریز ‘کلٹ آف فیئر: آسارام ​​باپو تنازعہ کے سلسلے میں ڈسکوری چینل کے ملازمین کو مبینہ طورپر دھمکیاں دینے کے الزام والی ان کی درخواست پر مرکز اور دیگر ریاستی حکومتوں کوجمعرات کو نوٹس جاری کیا۔ریاستی حکومتوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چیف جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس سنجے کمار کی بنچ نے انہیں درخواست گزار ششانک والیہ اور دیگر نیز ان کے دفاتر کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔جن ریاستوں کو بنچ نے نوٹس جاری کیا ان میں مہاراشٹرا، کرناٹک، ہریانہ، تمل ناڈو، تلنگانہ، مغربی بنگال اور دہلی شامل ہیں۔درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ 25 جنوری کو اس ڈاکیومنٹری کے ڈسکوری چینل کے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر شروع ہونے کے بعد، متعلقہ کمپنی کے ملازمین کو خود ساختہ سنت آسارام ​​کے پیروکاروں کی طرف سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔سپریم کورٹ میں عرضی گزاروں کی طرف سے پیش ہوئے سینئر وکیل ابھینو مکھرجی نے کہا کہ شکایت کے بعد بھی غنڈوں کی دھمکیوں کی وجہ سے حکام نے کوئی کارروائی نہیں کی۔عرضی گزاروں نے دعویٰ کیا کہ انہیں حقیقی خدشہ ہے کہ آسارام ​​باپو کے خود ساختہ حامی ڈسکوری، اس کی ذیلی کمپنیوں، اصل اداروں اوراس کے ملازمین، انتظامیہ، ڈائریکٹرز سمیت درخواست گزاروں کے خلاف تشدد، بربریت یا دیگر مجرمانہ کارروائیوں کا سہارا لیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ وہ مستقبل میں بھی یہ کام جاری رکھ سکتے ہیں۔ آسارام ​​کے خود ساختہ حامیوں کی یہ دھمکیاں آئین ہند کے آرٹیکل 14، آرٹیکل 19(1)(اے) اور (جی) اور 21 کے تحت درخواست گزاروں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔انہوں نے مزید دلیل دی کہ ڈسکوری کی طرف سے جاری کی گئی دستاویزی فلم مفاد عامہ میں ہے، کیونکہ اس میں سزا یافتہ شخص کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ نیز شائقین کو توہمات اور پنتھوں کے بارے میں ایک متوازن نظریہ دینے کا مقصد رکھتی ہے۔ان کی درخواست میں کہا گیا ہے، “درخواست گزاروں اور ان کے ساتھیوں کو درپیش دھمکیاں اور احتجاج نہ صرف تخلیقی حقوق، تقاریر اوراظہار رائے کی آزادی کو دبانے کے لئے ایک سماج دشمن عناصر کی جانب سے ایک کوشش ہے، جو نہ صرف جمہوری اقدار کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ بی این ایس کے ساتھ بی این ایس ایس 2023 کے تحت سزا کے التزامات کے تناظر میں غیر قانونی اور مجرمانہ فعل بھی ہے۔”عدالت عظمیٰ میں داخل کی گئی ان کی درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈسکوری کے سوشل میڈیا ہینڈل پر سوشل میڈیا پرموشنل مہم کو قابل نفرت، منفی قرار دے کردھمکی آمیز تبصرے کیے گئے ہیں۔ ان میں جنسی، مذہبی اور سیاسی تبصرے بھی شامل ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ تبصرے ان تک محدود نہیں ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ 30 جنوری 2025 کو ڈسکوری کے ممبئی آفس کے باہر ایک واقعہ پیش آیا۔ ان میں تقریباً 10 سے 15 افراد اس کے دفتر کے باہر جمع ہوئے اور غیر مجاز طریقے سے داخل ہونے کی کوشش کی۔الزام ہے کہ آسارام ​​باپو اور ان کے بیٹے کے ان مبینہ حامیوں، مداحوں، پیروکاروں اور بھکتوں نے ڈسکوری کے احاطے کو گھیر لیا، جس سے عرضی گزاروں کی حفاظت کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا۔درخواست میں یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے درخواست گزاروں اور دیگر افراد کو اسی طرح کی صورتحال میں یہ کہہ کر دھمکی دی کہ اگر آسارام ​​باپو پر دستاویزی فلم کی نشریات کو 48 گھنٹوں کے اندر بند نہیں کیا گیا تو تمام ہندو تنظیمیں ایک زبردست تحریک شروع کریں گی۔ یہ تحریک ڈسکوری ملازمین سمیت درخواست گزار اور اسی طرح کے دیگر افراد کے خلاف کی جائے گی۔درخواست گزاروں نے کہا کہ انہوں نے متعلقہ شہروں اور ریاستوں میں پولیس حکام کے پاس شکایتیں درج کرائی ہیں، جس میں پولیس تحفظ اور دھمکیوں اور احتجاج میں ملوث افراد اور گروہوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔تاہم درخواست گزاروں نے پولیس حکام پر ابھی تک کوئی ٹھوس کارروائی نہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ اب دھمکیاں بڑھ رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر اور ذاتی طور پر آج تک جاری ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.