
لکھنؤ، 5 اپریل (یو این آئی) لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کے کپتان رشبھ پنت پر جمعہ کی رات یہاں بھارت رتن شری اٹل بہاری واجپائی ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینز کے خلاف انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے 16ویں میچ کے دوران سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔رشبھ پنت پر آئی پی ایل ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے تحت ان کی ٹیم کے سلو اوور ریٹ کی وجہ سے 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔دریں اثنا، ایل ایس ایل کے گیند باز دگویش سنگھ پر جمعہ کو ایکانا اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینز کے خلاف اپنی ٹیم کے میچ کے دوران آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ان کی میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔یہ اس سیزن میں آرٹیکل 2.5 کے تحت ان کا دوسرا لیول 1 جرم تھا، اور اس لیے انہوں نے دو ڈیمریٹ پوائنٹس حاصل کیے ہیں، اس کے علاوہ ایک ڈیمریٹ پوائنٹ انہیں یکم اپریل کو پنجاب کنگز کے خلاف ایل ایس جی کے میچ کے دوران ملا تھا۔ ضابطہ اخلاق کی لیول 1 کی خلاف ورزی کے لیے، میچ ریفری کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے
