Jharkhand

سبودھ کمار پاسوان نے اے آئی ایم آئی ایم کے ٹکٹ پر پرچہ نامزدگی داخل کیا

104views

جدید بھارت نیوز سروس
چترا، 25اکتوبر: چترا قانون ساز اسمبلی کے آر جے ڈی کے محنتی لیڈر سبودھ کمار پاسوان نے اے آئی ایم آئی ایم کے ٹکٹ سے کاغذات نامزدگی داخل کیا ہے۔ سب ڈویژن آفس کے باہر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مقامی آر جے ڈی ایم ایل اے کم وزیر ستیانند بھوگتا کو نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ 20 سال سے وزیر ہیں لیکن علاقے میں کوئی ترقی نہیں ہوئی۔یہاں صرف اقلیتوں، دلتوں، پسماندہ قبائلیوں کو دھوکہ دینے کا کام کیا گیا ہے، وزراء معاملات پر سیاست کرتے ہیں مسائل پر نہیں۔ دو بھائیوں کے لڑائی میں صلح کرانے کے بجائےاسے الجھا کر اپنے عہدے اور پاور کا استعمال کرکےوہ ایک بھائی کو جیل بھیج دیتے ہیں اور دوسرے کو بچانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ علاقے کی ترقی ہو یا نہ ہو، لیکن وزیر کے پورے خاندان اور ان کے جسم کی ترقی ضرور ہوئی ہے، انہوں نے ایل جے پی کے امیدوار کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف کتنے کیس زیر التوا ہیں، سب نیٹ پر موجود ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی نے ایک غریب خاندان کے بیٹے پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور میں اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا میں پانچ ایشوز پر الیکشن لڑ رہا ہوں۔ تعلیم، صحت، بے روزگاری، نقل مکانی جیسے سلگتے مسائل ہیں۔ میڈیا کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دونوں رنگا بلہ ہیں۔اگر عوام کی محبت اور آشیرواد ملے تو چھ ماہ میں مکمل انتظامی نظام اور کرپشن فری انتظامیہ بناؤں گا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.