میٹنگ میں18 دسمبر کو راج بھون مارچ، کانگریس کے یوم تاسیس پر تبادلہ خیال
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 15 دسمبر : ریاستی مہیلا کانگریس کمیٹی کی میٹنگ اتوار کو کانگریس بھون، رانچی میں جھارکھنڈ اسٹیٹ کانگریس کمیٹی کے صدر کیشو مہتو کملیش اور کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر پردیپ یادو کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ کی صدارت ریاستی مہیلا کانگریس صدر گنجن سنگھ نے کی۔ میٹنگ میں، خاص طور پر18 دسمبر کو راج بھون مارچ ار 21 دسمبر کو آبھار سمان،صد سالہ تقریبات، کانگریس کے یوم تاسیس اور آئندہ کے پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں اپنے خطاب میں جھارکھنڈ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کیشو مہتو کملیش نے کہا کہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ وہ اکھل بھارتیہ کانگریس کمیٹی کے ہدایت کردہ پروگراموں کو کامیاب بنائیں جس میں خواتین کانگریس کارکنان اور قائدین کی بڑی تعداد شرکت کریں۔ راج بھون مارچ کو شاندار طریقے سے جھنڈا لہرا کر مارچ میں آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی تنظیمیں اپنے قائدین کے ساتھ نظم و ضبط کے ساتھ چلیں گی۔ کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر پردیپ یادو نے کہا کہ مہیلا کانگریس پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور اس تنظیم کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ مہیلا کانگریس کو آئندہ پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔اس میٹنگ میں خاص طور پر پنکی سنگھ، پاروتی سنگھ، نیتو دیوی، مریم کنچن چودھری، سیما ساہو، انیتا چودھری، نیلم سہائے اور دیگر خواتین کانگریس عہدیدار موجود تھے۔