Monday, February 9, 2026
ہومSportsزمبابوے کی یکطرفہ کامیابی، عمان ناکام

زمبابوے کی یکطرفہ کامیابی، عمان ناکام

کولمبو،9 فروری(یو این آئی ) بلیسنگ مزاربانی، رچرڈ نگاراوا اور بریڈ ایونز کی بالنگ اٹیک (تین تین وکٹیں) کے بعد برائن بینیٹ (48 ناٹ آؤٹ) کی عمدہ بلے بازی کی بدولت زمبابوے نے پیر کے روز ٹی 20 ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں عمان کو 39 گیندیں قبل 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی زمبابوے نے ٹورنامنٹ میں جیت کا کھاتہ کھول لیا ہے۔104 رنز کے معمولی ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی شروعات کچھ خاص نہ رہی اور چوتھے اوور میں سفیان محمود نے تدیواناشے مارومانی (21) اور ڈیون میئرز (0) کو آؤٹ کر کے دو جھٹکے دیے۔ تاہم، چوتھے نمبر پر آنے والے تجربہ کار برینڈن ٹیلر نے برائن بینیٹ کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا۔ دونوں کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 68 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ ٹیلر 31 رنز بنا کر ریٹائر ہرٹ ہوئے، جس کے بعد کپتان سکندر رضا (5 ناٹ آؤٹ) نے بینیٹ کے ساتھ مل کر 13.3 اوورز میں 106 رنز بنا کر ہدف حاصل کر لیا۔ برائن بینیٹ نے 36 گیندوں پر 48 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل درست ثابت ہوا۔ عمان کی شروعات انتہائی مایوس کن رہی اور محض 27 رنز کے مجموعی اسکور پر اس کے پانچ بلے باز پویلین لوٹ گئے۔ مشکل گھڑی میں سفیان محمود اور ونائک شکلا نے چھٹی وکٹ کے لیے 42 رنز جوڑ کر ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی۔رچرڈ نگاراوا نے 15ویں اوور میں ونائک شکلا (28) اور جتن رمانندی (1) کو آؤٹ کر کے عمان کی کمر توڑ دی۔ بریڈ ایونز نے سفیان محمود (25) کو اپنا شکار بنایا جبکہ ندیم خان نے 20 رنز بنائے۔ زمبابوے کے بالرز کے سامنے عمان کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں محض 103 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مزاربانی، رچرڈ نگاراوا اور بریڈ ایونز نے تین تین جبکہ سکندر رضا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات