Saturday, December 6, 2025
ہومSportsآپ صرف پیرا ایتھلیٹ نہیں بلکہ ہندوستان کے پاور ایتھلیٹ ہیں: مانڈویہ

آپ صرف پیرا ایتھلیٹ نہیں بلکہ ہندوستان کے پاور ایتھلیٹ ہیں: مانڈویہ

نئی دہلی، 11 اکتوبر (یو این آئی) مرکزی کھیل وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے نئی دہلی میں منعقدہ ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 میں تمغہ جیتنے والے ہندوستانی دستے کو ہفتہ کے روز اعزاز سے نوازا اور ان کے غیر معمولی جذبے، عزمِ مصمم اور ریکارڈ توڑ کارکردگی کی تعریف کی۔ہندوستان نے ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ سونے، نو چاندی اور سات کانسی کے تمغے سمیت کل 22 تمغے جیت کر دسواں مقام حاصل کیا۔ کھیل کے وزارت کے کھیل محکمہ نے پیرا ایتھلیٹوں کو 1.09 کروڑ روپے سے زائد نقد انعامات دیے۔ ہندوستان کی میزبانی میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں 100 ممالک کے 2,100 سے زائد شرکاء نے 186 تمغہ ایونٹس میں حصہ لیا۔آج یہاں اعزازی تقریب کے دوران ڈاکٹر منسکھ ماندویہ نے کہا، “آپ پیرا ایتھلیٹ نہیں بلکہ ہندوستان کے پاور ایتھلیٹ ہیں۔ تمغے جیت کر آپ نے ملک کو جو عزت دلائی ہے اور خاص طور پر معذوروں کو جو حوصلہ افزا پیغام دیا ہے، وہ قابل تعریف ہے۔ آپ نے جو جذبہ دکھایا وہ شاندار ہے۔ آپ نے وزیراعظم نریندر مودی کے دکھائے ہوئے نئے ہندوستان کے وژن اور جذبے کو بہترین طریقے سے برقرار رکھا۔ وزیراعظم ٹی وی پر آپ کے میچ دیکھ رہے تھے اور ہماری ملاقاتوں کے دوران آپ سب کے بارے میں پوچھتے رہتے تھے۔”اس موقع پر ہندوستانی پیراولمپک کمیٹی (پی سی آئی) کے صدر دیوینڈر جھاجھریا نے کہا، “کھیل وزارت اور ہندوستانی کھیل اتھارٹی (سائی) نے ایک خاندان کی طرح ہماری مدد کی۔ ڈبلیو پی اے نے اس ایونٹ کی کامیاب میزبانی کے لیے آخری دن ہمیں ایک ٹرافی دی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہوگی کہ ہندوستان آئندہ بھی ایسے مزید ایونٹس کی میزبانی کرے۔ بین الاقوامی فیڈریشن کی طرف سے ستائش صرف پی سی آئی، سائی اور وزارت کی مشترکہ کوششوں کی بدولت ممکن ہوئی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات