ہومSportsعالمی تیـــر انـــدازی کـــپ 2026:

عالمی تیـــر انـــدازی کـــپ 2026:

ہندوستانی خواتین کی ٹیم نے سونے کا تمغہ جیت لیا

پوئبلا (میکسیکو)، 12 اپریل ( یو این آئی)تجربہ کار تیر انداز جیوتی سوریکھا وینم، مدھورا دھمنگاؤں کر اور پرگتی پر مشتمل ہندوستانی خواتین کی کمپاؤنڈ ٹیم نے تیر اندازی ورلڈ کپ 2026 کے پہلے مرحلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔ہفتے کو کھیلے گئے فائنل میں ٹاپ سیڈ ہندوستانی ٹیم نے امریکہ کی مضبوط ٹیم کو ایک انتہائی قریبی مقابلے میں 232-233 سے شکست دی۔ امریکی ٹیم میں پیج پیئرس، اولیویا ڈین اور الیکسس روئز شامل تھیں، جو عالمی سطح پر تمغے جیتنے کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔میچ کے دوران ایک وقت ایسا بھی آیا جب دوسرے سیٹ کے اختتام پرہندوستان 114-117 سے پیچھے تھا۔ تاہم، تیسرے سیٹ میں ہندوستانی کھلاڑیوں نے اس فرق کو کم کر کے 173-174 کر دیا۔ آخری سیٹ میں ہندوستان نے چار ‘X‘ اور دو ‘10‘ پوائنٹس حاصل کر کے بازی پلٹ دی اور اس سیزن کا پہلا گولڈ میڈل ملک کے نام کیا۔ہندوستانی ٹیم نے کوالیفیکیشن راؤنڈ میں 2074 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی تھی، جس کی وجہ سے انہیں ابتدائی راؤنڈ میں ‘بائی‘ ملا۔کوارٹر فائنل میں ڈنمارک کو 234-235 سے ہرایا۔سیمی فائنل میں ترکیہ کو 230-233 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ہندوستان کمپاؤنڈ مکسڈ ٹیم ایونٹ میں تمغہ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ اوجس دیوتالے اور پرگتی کی جوڑی کانسی کے تمغے کے میچ میں امریکہ سے 154-155 سے ہار گئی۔انفرادی کارکردگی: خواتین میں جیوتی سوریکھا نے عالمی نمبر ون اینڈریا بیسرا کو شکست دی، لیکن سابق عالمی چیمپئن ادیتی سوامی دوسرے راؤنڈ میں ہی باہر ہو گئیں۔ مردوں کے انفرادی مقابلے میں ابھیشیک ورما اور اوجس دیوتالے ‘راؤنڈ آف 16‘ میں شکست کھا گئے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات