ہومSportsخواتین ٹی 20 ورلڈ کپ: ڈینیئل وائٹ کی شاندار سنچری

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ: ڈینیئل وائٹ کی شاندار سنچری

انگلینڈ نے سری لنکا کو 87 رنز سے دی شکست

برمنگھم، 13 جون (یو این آئی) ڈینیئل وائٹ (ناٹ آؤٹ 105)، ایمی جونز (53)، کپتان نیٹلی سائور برنٹ (ناٹ آؤٹ 46) کی جارحانہ اننگز کے بعد فریا کیمپ (چار وکٹ) کی بہترین بالنگ کے مظاہرے کی بدولت انگلینڈ کی خاتون ٹیم نے جمعہ کی رات کھیلے گئے خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ گروپ 2 کے پہلے مقابلے میں سری لنکا کو 87 رنز سے شکست دی۔ ڈینیئل وائٹ کو ان کی شاندار بیٹنگ کے لیے ‘پلیئر آف دی میچ ‘ کا ایوارڈ ملا۔سری لنکا کی خاتون ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کرنے اتری انگلینڈ کو ڈینیئل وائٹ اور ایمی جونز کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے 135 رنز جوڑ کر اچھی شروعات فراہم کی۔ 14ویں اوور میں ملکی مدرا نے ایمی جونز کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کو توڑا۔ ایمی جونز نے 38 گیندوں میں چار چوکے اور ایک چھکا لگاتے ہوئے 53 رنز بنائے۔ اس کے بعد بیٹنگ کرنے آئیں نیٹلی سائور برنٹ نے وائٹ کے ساتھ مل کر جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں ٹیم کا اسکور ایک وکٹ پر 219 رنز تک پہنچا دیا۔ اسی دوران وائٹ نے اپنی سنچری مکمل کی۔ ڈینی وائٹ-ہوج کا ناٹ آؤٹ 105 رنز کا اسکور اب خاتون ٹی 20 ورلڈ کپ میں چوتھا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔ 35 سالہ ڈینی اس ٹورنامنٹ میں سنچری لگانے والی انگلینڈ کی دوسری بلے باز بن گئی ہیں۔ ان سے پہلے ہیتھر نائٹ نے 2020 میں کینبرا میں تھائی لینڈ کے خلاف ناٹ آؤٹ 108 رنز بنائے تھے۔وائٹ نے اپنی اننگز میں 62 گیندوں کا سامنا کیا اور 13 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ نیٹلی سائور برنٹ نے 22 گیندوں میں چھ چوکے اور ایک چھکا اڑاتے ہوئے ناٹ آؤٹ 46 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے جواب میں بیٹنگ کرنے اتری سری لنکا کی خاتون ٹیم 20 اوورز میں 132 رنز پر سمٹ گئی۔ اور اسے 87 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سری لنکا کے لیے نیلاکشی ڈی سلوا نے سب سے زیادہ 39 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ ہرشیتا سماراوکرما (29)، کویشا دلہاری (19) اور ہنسیما کرونارتنے (11) رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ بقیہ بلے باز دہائی کے ہندسے تک بھی نہیں پہنچ سکیں۔ انگلینڈ کے لیے فریا کیمپ نے چار وکٹ لیے۔ شارلٹ ڈین، سوفی ایکلسٹن کو دو دو وکٹ ملے۔ لارین بیل اور لنسی اسمتھ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات