پـــرینکا سویاں کو کپتان مقـــرر کیا گیا
جدید بھارت نیوز سروس
مغربی سنگھ بھوم، 4 اپریل :۔ جھارکھنڈ اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 5 اپریل سے شروع ہونے والے بین ضلعی سینئر خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے مغربی سنگھ بھوم خواتین کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیاگیا ۔ پرینکا سویاں کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، جب کہ راہل لاکڑا کو کوچ مقرر کیا گیا ہے۔اعلان کردہ ٹیم میں پرینکا سویاں (کپتان)، رشمی گوڑیا، چاندمونی پورتی، جیہ کماری، انامیکا کماری، پنکی ترکی، انجلی داس، سیتا سنکو، یشودا کماری، روز کلّو، لکشمی کماری، پرگتی یادو، بے بی مہتو، میگھا کماری نائک اور دیوانشی پریہ شامل ہیں۔منتخب ٹیم ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے اتوار کو دیوگھر روانہ ہوگی۔ گزشتہ برس کی رنر اپمغربی سنگھ بھوم کی ٹیم کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے، جہاں اس کا مقابلہ دھنباد، دیوگھر، ہزاری باغ اور سرائے کیلا-کھرساواں سے ہوگا۔ تمام میچ دیوگھر کے کے این اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ اس ٹی20 فارمیٹ میں مغربی سنگھ بھوم کا پہلا میچ 5 اپریل کو ہزاری باغ کے خلاف ہوگا۔ اس کے بعد 6 اپریل کو سرائے کیلا-کھرساواں کے خلاف میچ، 8 اپریل کو میزبان دیوگھر اور 9 اپریل کو دھنباد کے خلاف آخری لیگ میچ کھیلا جائے گا۔



