Thursday, December 11, 2025
ہومSportsویلنگٹن ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کا مکمل کنٹرول، ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں...

ویلنگٹن ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کا مکمل کنٹرول، ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں لڑکھڑا گیا

ویلنگٹن، 10 دسمبر (یو این آئی ) نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولرز بلیئر ٹکنر اور مائیکل رے کی تباہ کن بولنگ نے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے ہی دن ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں 205 رنز پر سمیٹ دیا۔ دن کے اختتام تک نیوزی لینڈ نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 25 رنز بنا لیے تھے۔ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ نیوزی لینڈ کے لیے سود مند ثابت ہوا۔ ویسٹ انڈیز نے جان کیمبل اور برینڈن کنگ کی اوپننگ جوڑی کے ساتھ مستحکم آغاز کیا تھا۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے 66 رنز جوڑے۔ لیکن 17ویں اوور میں ٹکنر نے کنگ (33) کو ایل بی ڈبلیو کر کے شراکت ختم کر دی۔ ٹکنر نے اپنے اگلے ہی اوور میں کیوم ہاج کو صفر پر آؤٹ کر کے کیریبئن بیٹنگ پر دباؤ بڑھا دیا۔29ویں اوور میں جان کیمبل (44) مائیکل رے کی گیند پر پویلین لوٹے۔ اس کے بعد ویسٹ انڈیز کے وکٹ وقفے وقفے سے گرتے رہے۔شائے ہوپ نے سب سے زیادہ 48 رنز اسکور کیے، جبکہ کپتان راسٹن چیز (29)، ٹیون املاک (16)، جسٹن گریوز (13) اور کیمار روچ (0) بڑا اسکور نہ بنا سکے۔75ویں اوور میں جیکب ڈفی نے او جے شیلڈز (0) کو آؤٹ کر کے ویسٹ انڈیز کی اننگز 205 رنز پر ختم کر دی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے بلیئر ٹکنر نے 4 وکٹیں، مائیکل رے نے 3 وکٹیں، جبکہ گلین فلپس اور جیکب ڈفی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک بغیر نقصان کے 25 رنز جوڑے۔ کریز پر ڈیوون کونوے 16 اور کپتان ٹام لیتھم 7 رنز کے ساتھ موجود ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات