Thursday, December 25, 2025
ہومSportsسیکیورٹی خدشات: وراٹ کوہلی کا میچ چناسوامی اسٹیڈیم سے منتقل

سیکیورٹی خدشات: وراٹ کوہلی کا میچ چناسوامی اسٹیڈیم سے منتقل

بنگلورو، 23 دسمبر (یو این آئی ) وجے ہزارے ٹرافی کے منتظر شائقینِ کرکٹ کے لیے بری خبر سامنے آئی ہے۔ سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں شیڈول تمام میچز، بشمول ویراٹ کوہلی اور رشبھ پنت کا ہائی پروفائل افتتاحی مقابلہ، بی سی سی آئی کے سینٹر آف ایکسی لینس منتقل کر دیے گئے ہیں۔کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کو منگل کی صبح وزارتِ داخلہ کی جانب سے ان احکامات سے آگاہ کیا گیا۔ دو ہفتوں کے دوران وینیو میں یہ دوسری بڑی تبدیلی ہے:انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ بنگلورو میں ہونے والے تمام میچز تماشائیوں کے بغیر کھیلے جائیں گے۔ بنگلورو پولیس نے سی او ای کے گرد و نواح میں سخت ترین سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔کے ایس سی اے نے امید ظاہر کی تھی کہ کوہلی اور پنت کی موجودگی کے پیشِ نظر کم از کم دو اسٹینڈز عوام کے لیے کھولے جائیں گے، جہاں 2 سے 3 ہزار شائقین بیٹھ سکتے تھے، تاہم حکومت نے اس تجویز کو مسترد کر دیا، اسٹیڈیم کے کئی حصوں میں ابھی مرمت اور بہتری کا کام جاری ہے، جس کی وجہ سے اسے ’غیر محفوظ‘ قرار دیا گیا۔چھٹیوں کا سیزن: ریاستی حکومت کرسمس اور نئے سال کی چھٹیوں کے دوران شہر کے وسط میں ٹریفک اور ہجوم کی وجہ سے کسی بھی قسم کی بد نظمی نہیں چاہتی۔واضح رہے کہ حال ہی میں وینکٹیش پرساد کے صدر بننے کے بعد اسٹیڈیم کی صورتحال پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ جسٹس جان مائیکل ڈی کنہا کی رپورٹ میں چناسوامی اسٹیڈیم کو بڑے مقابلوں کے لیے ’انتہائی غیر محفوظ‘ قرار دیا گیا ہے۔ اسی رپورٹ کی روشنی میں پولیس اور محکمہ فائر بریگیڈ نے فی الحال یہاں میچ کرانے کی مخالفت کی ہے۔
بدھ کو دہلی اور آندھرا کے درمیان ہونے والے اس اہم میچ کی تمام تر تیاریاں اب سی او ای میں مکمل کر لی گئی ہیں، جہاں دونوں ٹیموں نے پریکٹس سیشنز میں بھی حصہ لیا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات