Friday, December 26, 2025
ہومSportsدہلی کی گجرات پر سنسنی خیز جیت، ویراٹ کوہلی پھر چلے

دہلی کی گجرات پر سنسنی خیز جیت، ویراٹ کوہلی پھر چلے

بنگلورو، 26 دسمبر (ایو این آئی) وجے ہزارے ٹرافی کے ایلیٹ گروپ ڈی میں دہلی اور گجرات کے درمیان کھیلا گیا مقابلہ انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز رہا۔ اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی اور کپتان رشبھ پنت کی نصف سنچریوں کی بدولت دہلی نے گجرات کو 7 رنز سے شکست دے کر ایک اہم کامیابی حاصل کر لی۔دہلی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز اسکور کیے۔ویرات کوہلی (پلیئر آف دی میچ) نے اپنی شاندار فارم کو جاری رکھتے ہوئے ویراٹ نے صرف 61 گیندوں پر 77 رنز بنائے، جس میں 13 چوکے اور ایک بلند و بالا چھکا شامل تھا۔ انہوں نے بلے بازی کے علاوہ میدان میں دو اہم کیچز بھی پکڑے، جس پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔کپتان رشبھ پنت نے ذمہ داری نبھاتے ہوئے 79 گیندوں پر 70 رنز کی اننگز کھیلی (8 چوکے، 2 چھکے)۔ ہرش تیاگی نے 40 رنز کا اضافہ کیا جبکہ سمرجیت سنگھ 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔گجرات کے وشال جیسوال نے بہترین گیند بازی کرتے ہوئے 42 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔255 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گجرات کی ٹیم 47.4 اوورز میں 247 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ آریہ دیسائی نے 57 اور سوربھ چوہان نے 49 رنز بنا کر گجرات کو جیت کی امید دلائی، لیکن دہلی کے گیند بازوں نے آخری لمحات میں بازی پلٹ دی۔دہلی کے پرنس یادو نے 37 رنز دے کر 3 اہم وکٹیں حاصل کیں، جبکہ تجربہ کار ایشانت شرما اور ارپت رانا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات