Saturday, December 6, 2025
ہومSportsوراٹ کوہلی ٹی 20 میں 13 ہزار رن مکمل کرنے والے پہلے...

وراٹ کوہلی ٹی 20 میں 13 ہزار رن مکمل کرنے والے پہلے بھارتی بلے باز بنے

نئی دہلی، 8 اپریل (ہ س)۔ انڈین پریمیئر لیگ 2025 (آئی پی ایل 2025) میں پیر کو ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے بلے باز وراٹ کوہلی نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کیا۔پیر کو ممبئی انڈینز کے خلاف کھیلتے ہوئے کوہلی ٹی 20 کرکٹ میں 13000 رن مکمل کرنے والے پہلے ہندوستانی بلے باز بن گئے۔اس کامیابی کے ساتھ کوہلی ٹی-20 کرکٹ میں 13000 رن بنانے والے دنیا کے صرف پانچویں بلے باز بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے یہ کارنامہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل (14562 رن)، انگلینڈ کے ایلکس ہیلز (13610 رن)، پاکستان کے شعیب ملک (13557 رن) اور ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ (13537 رن) کر چکے ہیں۔36 سالہ وراٹ کوہلی کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اوسط 42 کے لگ بھگ ہے اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 134 ہے، وہ اب تک 9 سنچریاں اور 98 نصف سنچریاں بنا چکے ہیں جو اس فارمیٹ میں کسی بھی بلے باز کی مستقل مزاجی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ممبئی انڈینز کے خلاف اس میچ سے قبل وراٹ کوہلی آئی پی ایل میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز تھے۔ وہ اب تک 256 میچوں میں 8111 رن بنا چکے ہیں، ان کی اوسط 38.81 اور اسٹرائیک ریٹ 132.01 ہے۔
ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز:
کرس گیل (ویسٹ انڈیز) – 14562 رن
ایلکس ہیلز (انگلینڈ) – 13610 رن
شعیب ملک (پاکستان) – 13557 رن
کیرون پولارڈ (ویسٹ انڈیز) – 13537 رن
وراٹ کوہلی (بھارت) – 13000* رن

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات