ہومSportsویبھو سوریا ونشی آئی پی ایل میں ’موسٹ ویلیو ایبل‘ اور ‘ایمرجنگ پلیئر‘...

ویبھو سوریا ونشی آئی پی ایل میں ’موسٹ ویلیو ایبل‘ اور ‘ایمرجنگ پلیئر‘ کا ایوارڈ ایک ساتھ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

احمد آباد، یکم جون (یواین آئی )انڈین پریمیئر لیگ 2026 میں راجستھان رائلز کے نوجوان اوپننگ بلے باز ویبھو سوریا ونشی نے کرکٹ کی تاریخ بدل دی۔ انہیں اس سیزن کا موسٹ ویلیو ایبل پلیئر اور ایمرجنگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ منتخب کیا گیا ہے۔ آئی پی ایل کی تاریخ میں سوریہ ونشی یہ دونوں باوقار ایوارڈز ایک ساتھ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 16 میچوں میں 776 رنز بنا کر انہوں نے اورنج کیپ بھی اپنے نام کی۔اتوار کی رات احمد آباد میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں رائل چیلنجرز بنگلورو نے گجرات ٹائٹنز کو شکست دے کر مسلسل دوسری بار آئی پی ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا، جس کے بعد منعقدہ تقریبِ تقسیمِ انعامات میں سوریا ونشی کو ان اعزازات سے نوازا گیا۔ٹورنامنٹ میں راجستھان رائلز کو پلے آف تک پہنچانے میں سوریہ ونشی نے اپنے بلے سے تباہی مچا دی تھی۔ انہوں نے ایک سیزن میں کرس گیل (59 چھکے) کے سب سے زیادہ چھکوں کے تاریخی ریکارڈ کو پاش پاش کر دیا۔سوریہ ونشی نے پورے ٹورنامنٹ میں 237.30 کے شاندار اسٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کرتے ہوئے 72 چھکے لگائے اور اس طرح ایک سیزن میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ قائم کر دیا۔سوریہ ونشی کی اس جادوئی کارکردگی کی بدولت راجستھان رائلز پلے آف میں پہنچی تھی، تاہم نیو چنڈی گڑھ میں کھیلے گئے کوالیفائر-2 میں انہیں گجرات ٹائٹنز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اورنج کیپ کی فہرست میں دوسرے نمبر پر گجرات ٹائٹنز کے کپتان سبھمن گل رہے جنہوں نے 732 رنز بنائے۔پرپل کیپ کی دوڑ میں کسیگو ربادا سب سے آگے رہے، جنہوں نے 17 میچوں میں 29 وکٹیں حاصل کیں۔
فائنل میں بھونیشور کمار نے دو وکٹیں لے کر عارضی طور پر پرپل کیپ اپنے نام کر لی تھی، تاہم رابادا نے دوسری اننگز میں پڈیکل کو آؤٹ کر کے دوبارہ سبقت حاصل کر لی۔بھونیشور کمار نے 16 میچوں میں 28 وکٹیں حاصل کیں، جو کسی ہندوستانی گیند باز کی جانب سے ایک سیزن میں مشترکہ طور پر دوسری بہترین کارکردگی ہے۔ اس سے قبل ہرشل پٹیل نے 2021 میں 32 اور محمد شامی نے 2023 میں 28 وکٹیں حاصل کی تھیں۔رابادا نے اپنے کیریئر میں دوسری مرتبہ پرپل کیپ جیتی اور وہ ان کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے جن میں ڈیون بریوو، بھونیشور کمار اور ہرشل پٹیل پہلے ہی شامل ہیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.