Tuesday, December 23, 2025
ہومSportsقائم مقام کپتان ہیری کین کی قیادت میں بائرن میونخ کی برتری...

قائم مقام کپتان ہیری کین کی قیادت میں بائرن میونخ کی برتری برقرار

ہائیڈن ہائیم،22 دسمبر(یو این آئی ) اسٹار اسٹرائیکر ہیری کین کی قیادت میں بائرن میونخ نے ہائیڈن ہائیم کے خلاف 0-4 کی یکطرفہ فتح حاصل کر کے بنڈس لیگا ٹیبل پر اپنی 9 پوائنٹس کی برتری دوبارہ بحال کر لی۔ یہ بائرن میونخ کے لیے ہیری کین کا بطور کپتان پہلا میچ تھا۔بائرن میونخ نے میچ کے آغاز سے ہی گرفت مضبوط رکھی۔ اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کے باوجود ٹیم نے بہترین تال میل کا مظاہرہ کیا 15 ویں منٹ میں مائیکل اولیز کے کارنر پر جوناتھن ٹاہ کے پاس کی مدد سے جوزپ اسٹانیسچ نے گول اسکور کیا۔آدھے گھنٹے کے کھیل کے بعد مائیکل اولیز نے خود گول کر کے برتری کو دوگنا کر دیا۔ میچ کے آخری لمحات میں لوئس ڈیاز نے ہیڈر کے ذریعے گیند کو جال میں پہنچایا، جبکہ اضافی وقت میں ہیری کین نے سیزن کا اپنا 30 واں گول کر کے اسکور 0-4 کر دیا۔میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیری کین نے 2025 کو ایک “حیرت انگیز سال” قرار دیا جس میں انہوں نے اپنے کیریئر کا پہلا لیگ ٹائٹل جیتا۔ انہوں نے کہا: “ہم نے ٹیم کے اندر ایک ایسا جذبہ اور توانائی پیدا کی ہے جسے توڑنا مشکل ہے، اور ہم اسی تسلسل کو اس سیزن میں بھی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔بائرن میونخ یہ میچ اپنے اہم ترین کھلاڑیوں کے بغیر کھیل رہی تھی۔ مینوئل نوئیر، جوشوا کِمچ، نکولس جیکسن اور کم من جے جیسے نامور کھلاڑی انجری، معطلی یا ‘افریقہ کپ آف نیشنز کی مصروفیات کی وجہ سے دستیاب نہیں تھے۔ کوچ ونسنٹ کمپنی نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کی کمی کے باوجود ایسی جیت پر انہیں فخر ہے۔اس جیت کے بعد بائرن میونخ موسمِ سرما کی تعطیلات سے قبل پوائنٹس ٹیبل پر مستحکم پوزیشن میں آگئی ہے۔ دوسری جانب، شکست خوردہ ٹیم ہائیڈن ہائیم بدستور ریلیگیشن زون (درجہ بندی میں نچلے درجے) میں پھنسی ہوئی ہے اور اسے اپنی بقا کے لیے سخت محنت کی ضرورت ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات