کیا راجستھان مقابلے میں روک پائے گی پنجاب کا راستہ؟
جےپور،27؍اپریل(ایجنسی): گزشتہ کچھ میچوں میں متوقع نتائج حاصل نہ کر پانے والی راجستھان رائلز کو منگل کے روز یہاں ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچ میں اگر پنجاب کنگز کا ناقابلِ شکست سفر روکنا ہے، تو رنز بنانے کے لیے جدوجہد کرنے والے کپتان ریان پراگ کو آگے بڑھ کر قیادت کرنی ہوگی۔ رکی پونٹنگ کے چیف کوچ کا عہدہ سنبھالنے اور شریاس ایئر کے کپتان بننے کے بعد پنجاب کنگز میں بنیادی تبدیلیاں دیکھنے کو ملی ہیں اور اس نے تب سے مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ گزشتہ سال اس کی ٹیم رنر اپ رہی تھی اور اس سال اس نے شروع سے ہی بہترین کھیل پیش کیا ہے۔وراٹ کوہلی نے برسوں تک اپنی شاندار مستقل مزاجی کے دم پر چیز ماسٹر (ہدف کا تعاقب کرنے میں ماہر) کا لقب اپنے نام کیا تھا اور اب ایئر بھی اسی نقشِ قدم پر ہیں۔ کپتان اور بلے باز کی حیثیت سے انہوں نے انتہائی دباؤ والے حالات میں قابلِ تعریف صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں پنجاب کنگز کے اب تک ناقابلِ شکست رہنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ایئر نے بہترین کپتانی کی ہے، لیکن ان کی پوری ٹیم نے متحد ہو کر اپنا تعاون دیا ہے۔ پنجاب کنگز نے گزشتہ سیزن میں آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے کم اسکور کا دفاع کیا تھا اور اب اس نے نئی دہلی میں ہفتہ کے روز شدید گرمی کے باوجود ریکارڈ 265 رنز کا ہدف انتہائی آسانی سے حاصل کر لیا تھا۔پنجاب کنگز کی سات میچوں میں چھ فتوحات (ایک میچ بارش کی نذر ہوا) پرینش آریا اور پربھسمرن سنگھ کی دھماکہ خیز سلامی جوڑی کی بدولت ممکن ہوئی ہیں۔ ان دونوں نے دہلی کے خلاف پاور پلے میں 116 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو کوٹلہ میں ریکارڈ ہدف حاصل کرنے میں مدد فراہم کی۔











Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593208