ویسٹ دہلی لائنز نے ڈی پی ایل 2025 کا خطاب جیتا
نئی دہلی، یکم ستمبر (یو این آئی) نتیش رانا (ایک وکٹ/79 رن) کی آل راؤنڈ کارکردگی کی مدد سے ویسٹ دہلی لائنز نے سنٹرل دہلی کنگز کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر دہلی پریمیئر لیگ (ڈی پی ایل) 2025 کا خطاب جیت لیا۔اتوار کی شب ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سنسنی خیز فائنل میچ میں سنٹرل دہلی کنگز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں پر 173 رنز بنائے۔ یوگل سینی نے 48 گیندوں میں 65 رنز بنائے۔ پرانشو وجیرن نے 25 گیندوں میں 50 رنز، آرین رانا (21)، سدھارتھ جون (10) اور جونٹی سدھو نے 10 رنز بنائے۔ میچ کے آغاز میں کنگزکی وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔ ایک مرحلے 78 پر 6 وکٹئں گر گئیں تھیں لیکن کہانی نے اس وقت ڈرامائی موڑلیا جب یوگل سینی اور پرانشو وجیرن کریز پر آئے۔ دونوں نے صبر، تحمل اور بہترین شاٹ سلیکشن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساتویں وکٹ کے لیے 78 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔یوگل نے 48 گیندوں پر 65 رنز کی پرعزم اننگز کے ساتھ اننگز کو سنبھالا، جس میں مسلسل رنز کے ساتھ ساتھ باؤنڈریز بھی شامل تھیں۔ دوسرے اینڈ پر پرانشو نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور صرف 24 گیندوں پر شاندار ناقابل شکست 50 رنز بنائے۔ ویسٹ دہلی لائنز کی جانب سے منن بھاردواج اور شیونک وشیست نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ نتیش رانا، شبھم دوبے اور مینک گوسائی نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ 174 رن کے ہدف کا تعاقب میں لائنس کی شروعات اچھی نہیں رہئ ، سینٹرل دہلی کنگز کے گیند بازوں سمرجیت سنگھ اور ارون پنڈر نے لگاتار دو وکٹیں لے کرابتدائی جھٹکے دئیے، ایسے میں کپتان رانا نے مینک گوسا ئی کے ساتھ مل کر ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے 42 رنز کی شراکت قائم کی۔اس کے بعد رانا کو ہریتک شوکین کی شکل میں ایک بہترین پارٹنر ملا اور اس جوڑی نے اس بات کو یقینی بنایا کہ مزید کوئی دھچکا نہ ہو۔ جہاں شوکین نے 27 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 42 رنز کی محتاط اننگز کھیلی، وہیں رانا نے جارحانہ رخ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف کنگز کے باؤلنگ اٹیک کو بے اثر کر دیا بلکہ لائنز کو آخری ہدف تک پہنچا دیا۔ نتیش رانا نے 49 گیندوں میں سات چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 79 رنز کی اننگز کھیلی۔
ویسٹ دہلی لائنز نے 18 اوور میں چار وکٹ پر 175 رنز بنائے اور چھ وکٹوں سے میچ اور ٹائٹل جیت لیا۔ سنٹرل دہلی کے لیے سمرجیت سنگھ نے دو وکٹ لیے۔ ارون پنڈیر اور تیجس بروکھا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا



