جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،23مارچ:۔سرلابرلایونیورسٹی میں منعقد ہونے والی نیشنل بلٹز شطرنج چمپئن شپ 2024-25′ کے چوتھے اور آخری دن گیارہویں راؤنڈ کی تکمیل کے بعد، پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے جی ایم مترابھا گوہا (ریلوے اسپورٹس پروموشن بورڈ) کو 50,000 روپے بطور انعام ملے، جی ایم وی کارتک آندھرا پردیش کو دوسرے مقام حاصل کرنے پر 40000 روپئے ملے، جی ایم ایم پرنویش (تمل ناڈو) نے تیسری پوزیشن کے لیے 30,000 روپے تیسرے مقام حاصل کرنے پر ملے، آئی ایم ایس نتن (آر ایس پی بی) کو چوتھے مقام کے لیے 25,000 روپے اور پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے جی ایم آر رتویک (تلنگانہ) کو 20,000 روپے دیے گئے۔ اس موقع پر منعقد اعزازی تقریب میں 2 لاکھ 50 ہزار روپئے کی انعامی رقم دی گئی۔ مہمان خصوصی راجیہ سبھا ایم پی ڈاکٹر پردیپ کمار ورما اور سرلابرلایونیورسٹی کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر گوپال پاٹھک نے کامیاب شرکاء کو نوازا۔ اس موقع پر آل انڈیا شطرنج فیڈریشن کے سی ای او اے کی ورما کے ساتھ ایونٹ کے کنوینر منیش کمار، سکریٹری نوجوت النگ، متھلیش پانڈے، سنیل کالرا، راجیش سنگھ، سبھاش شاہ دیو، پرکاش، راہول رنجن، شوویندو چکرورتی اور خزانچی ستیش کمار کے ساتھ ساتھ کھیل سے محبت کرنے والے بھی موجود تھے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر وجئے کمار دلان اور پروفیسر سی جگناتھن نے مقابلے میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں اور منتظمین کو نیک خواہشات بھیجی ہیں۔



