Monday, December 29, 2025
ہومSportsآسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریزکا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ...

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریزکا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 4جنوری سے

سڈنی، 29 دسمبر(یو این آئی ) آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان مینز ایشز سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 4جنوری 2026 سے سڈنی کرکٹ گرائونڈ پر شروع ہوگا ۔ میزبان آسٹریلوی ٹیم کو مہمان انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ایشیزسیریز میں 1-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ کینگروز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں مہمان انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی ، برسبین میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی میزبان آسٹریلوی ٹیم نے انگلینڈ کی ٹیم کو 8 وکٹوں سے مات دی تھی ،اسی طرح ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں 82 رنز سے شکست دے کر ایشز سیریز میں فیصلہ کن برتری بھی قائم کرلی تھی تاہم ایم سی جی میلبورن میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ میں مہمان انگلینڈ کی ٹیم نے میزبان کینگروز کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی ۔دونوں ٹیموں کے درمیان مینز ایشز سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ 4سے 8جنوری 2026 کو سڈنی کرکٹ گرائونڈ،سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کی ٹیم مایہ ناز آل رائونڈر بین سٹوکس لیڈ کر رہے ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں مایہ ناز آل رائونڈر سٹیون سمتھ نے ٹیم کی قیادت کریں گے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مینز ایشز سیریز کا 74 واں ایڈیشن ہے ۔آسٹریلیا میں جاری 2025/26 کی ایشز سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے ۔واضح رہے کہ مینز ایشز سیریز کے شیڈول کے مطابق پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 4سے 8 جنوری 2026 تک سڈنی کرکٹ گرائونڈ، سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات