Saturday, December 6, 2025
ہومSportsانڈین پریمیئر لیگ کے 18ویں سیزن کا شاندار آغاز

انڈین پریمیئر لیگ کے 18ویں سیزن کا شاندار آغاز

کلکتہ، 22 مارچ (یواین آئی) آئی پی ایل کے 18ویں سیزن کا ہفتے کے روز زبردست انداز میں آغاز ہوا۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں ہونے والی اوپننگ تقریب میں بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان، وراٹ کوہلی اور رنکو سنگھ نے ایک ساتھ ڈانس کیا۔ کوہلی نے “جھومے جو پٹھان” پر، جبکہ رنکو سنگھ نے “میں لُٹ گیا” گانے پر شاہ رخ خان کے ساتھ ڈانس اسٹیپ کیے۔تقریب کی میزبانی شاہ رخ خان نے کی۔ انہوں نے اپنی فلم پٹھان کے مشہور ڈائیلاگ “پارٹی پٹھان کے گھر میں رکھو گے… تو مہمان نوازی کے لیے پٹھان تو آئے گا، اور ساتھ میں پٹاخے بھی لائے گا…” سے تقریب کا آغاز کیا۔پہلی پرفارمنس معروف گلوکارہ شریا گھوشال نے پیش کی۔ انہوں نے سب سے پہلے “میرے ڈھولنا سن” (بھول بھلیاں ) گایا، اس کے بعد “گھومر-گھومر” اور ” ہر ہرمیدان فتح” جیسے نغمے پیش کیے۔شریا گھوشال نے فلم اوم شانتی اوم کے گانے دیکھو یہ شام دیوانی، نگاڑےسنگ دھول باجے… اور ماں تجھے سلام، وندے ماترم جیسے گانے گائے۔بالی وڈ اداکارہ دیشا پاٹنی نے “ملنگ-ملنگ” گانے پر زبردست ڈانس پرفارمنس دی۔ پنجابی گلوکار کرن اوجلا نے بھی شاندار پرفارمنس دی، انہوں نے “ماحول پورا ویوی…” اور “حسن تیرا توبہ-توبہ” جیسے ہٹ گانے گائے۔ دیشا پاٹنی نے بھی اوجلا کی پرفارمنس پر اسٹیج پر ڈانس کیا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات