Friday, January 9, 2026
ہومSportsٹینس کی دنیا میں ہلچل، نواک جوکووچ کا اپنی ہی بنائی ہوئی...

ٹینس کی دنیا میں ہلچل، نواک جوکووچ کا اپنی ہی بنائی ہوئی ایسوسی ایشن سے علیحدگی کا اعلان

لندن،5 جنوری (یو این آئی ) ٹینس کے عالمی نمبر ون اور 24 گرینڈ سلیم خطابات کے مالک نواک جوکووچ نے پروفیشنل ٹینس پلیئرز ایسوسی ایشن (PTPA) سے مکمل طور پر علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ سربین ٹینس اسٹار، جو اس تنظیم کے بانیوں میں شامل تھے، کے اس فیصلے نے عالمی ٹینس حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔نواک جوکووچ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں واضح کیا کہ یہ فیصلہ انہوں نے اچانک نہیں بلکہ انتہائی گہرے غور و فکر کے بعد کیا ہے۔ انہوں نے تنظیم کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا”میں نے شفافیت، گورننس اور جس طرح میری آواز اور میرے امیج (Image) کو پیش کیا جا رہا تھا، اس پر شدید تحفظات کے باعث خود کو اس ایسوسی ایشن سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جوکووچ کا کہنا تھا کہ اب ان کا پورا فوکس اپنی ٹینس فیملی اور کھیل کی بہتری کے لیے مثبت کردار ادا کرنے پر ہوگا۔ انہوں نے دیگر کھلاڑیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار تو کیا لیکن ساتھ ہی یہ واضح کر دیا کہ “ان کی جانب سے یہ باب اب ہمیشہ کے لیے بند ہو چکا ہے۔”یاد رہے کہ نواک جوکووچ نے چند سال قبل اس ایسوسی ایشن کی بنیاد اس مقصد کے لیے رکھی تھی کہ انفرادی کھلاڑیوں کو بطور آزاد کنٹریکٹرز ایک مؤثر آواز دی جا سکے۔کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور میچوں کے مشکل شیڈول پر آواز اٹھائی جائے۔مینز اور ویمنز ٹورز سمیت انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن جیسے بڑے اداروں کے سامنے کھلاڑیوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔سربین اسٹار کی علیحدگی کو اس تنظیم کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ وہ اس پلیٹ فارم کا سب سے بڑا اور بااثر چہرہ تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات