Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandچٹے پنچایت میں سوشل پولیسنگ پروگرام کے تحت ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ...

چٹے پنچایت میں سوشل پولیسنگ پروگرام کے تحت ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

جدید بھارت نیوز سروس
بیرمو/گومیا، 28؍مارچ: گومیا بلاک علاقہ کے تحت چٹے پنچایت میں بوکارو ضلع پولیس کے ذریعہ سوشل پولیسنگ پروگرام کے تحت ایک روزہ ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ٹورنامنٹ میں مہمان خصوصی بوکارو پولیس کیپٹن منوج کمار سوارگیاری نے پہلے کھلاڑیوں اور بلے بازی کا تعارف کراتے ہوئے میچ کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کو کھیل کے جذبے سے کھیلنا چاہیے۔ کھیل دماغی توازن برقرار رکھتا ہے اور جسم کو صحت مند رکھتا ہے۔ سوشل پولیسنگ پروگرام کے تحت سینکڑوں مردوں، خواتین اور بچوں میں اثاثے تقسیم کیے گئے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ شاستری نگر اور چٹے کے درمیان کھیلا گیا جو شاستری نگر نے جیت لیا۔ اس موقع پر دیہی خواتین اور مردوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پروگرام میں بیرمو کے ایس ڈی پی او بی این سنگھ، گومیا سرکل انسپکٹر جتیندر کمار، بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر مہادیو مہتو، سرکل آفیسر آفتاب عالم، چترو چٹی تھانہ انچارج دیپک کمار رانا، آئی ای ایل تھانہ انچارج پرفل مہتو، ضپ ممبر بملا دیوی اور پنچایت مکھیا محمد ریاض انصاری سمیت کثیر تعداد میں دیہی باشندگان موجود تھے۔ اس موقع پر موجود مہمانوں نے کہا کہ پولیس عوام کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات