ہاردک پانڈیا کی ٹی۔20 ٹیم میں واپسی؛ گل کی شمولیت فٹنس سے مشروط
رائے پور،3؍دسمبر(یو این آئی) جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، اور سب سے بڑی خبر ہے ہاردک پانڈیا کی واپسی جبکہ شبھمن گل فٹنس کلیئرنس کے ساتھ نائب کپتان مقرر ہوئے ہیں۔ گل کی شمولیت بی سی سی آئی کے سینٹر آف ایکسی لینس سے حتمی فٹنس منظوری پر منحصر ہوگی۔اسی کے ساتھ نیتیش ریڈی اور رینکو سنگھ ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے، جبکہ جسپریت بمراہ ون ڈے میں آرام کے بعد دوبارہ ٹی20 میچوں میں نظر آئیں گے۔
ہندوستانی ٹی20 ٹیم:
سوریہ کمار یادو (کپتان)، شبھمن گل (نائب کپتان)، ابھیشیک شرما، تلک ورما، ہاردک پانڈیا، شیوَم دوبے، اکشر پٹیل، جیتیش شرما، سنجو سیمسن، جسپریت بمراہ، ورون چکرورتی، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادو، ہرشِت رانا، واشنگٹن سندر۔گل کو کولکاتا ٹیسٹ میں گردن کی چوٹ نبرد آزما تھے اور وہ ریکوری کے مرحلے میں تھے۔ دوسری جانب پانڈیا نے انجری سے واپسی کرتے ہوئے سید مشتاق علی ٹرافی میں بڑودا کی جانب سے 77 رنز کی دھماکا خیز اننگ کھیل کر اپنی بھرپور موجودگی درج کروائی۔سیریز کا آغاز 9 دسمبر کو کٹک سے ہوگا اور 19 دسمبر کو احمد آباد میں پانچویں اور آخری ٹی20 کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔



